شعب الایمان — حدیث نمبر 4097
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السِّمْسَارُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدَةَ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ ، عَنْ مُعَاذٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي أُحِبُّكَ فَقُلِ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ " .
وَقَالَ الصُّنَابِحِيُّ قَالَ لِي مُعَاذٌ : إِنِّي أُحِبُّكَ ، فَقُلْ هَذَا الدُّعَاءَ ، قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : قَالَ لِي الصُّنَابِحِيُّ : وَأَنَا أُحِبُّكَ ، فَقُلْ ، قَالَ عُقْبَةُ : قَالَ لِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : وَأَنَا أُحِبُّكَ ، فَقُلْ ، قَالَ حَيْوَةُ : قَالَ لِي عُقْبَةُ : وَأَنَا أُحِبُّكَ ، فَقُلْ ، قَالَ أَبُو عَبْدَةَ : قَالَ لِي حَيْوَةُ : وَأَنَا أُحِبُّكَ ، فَقُلْ ، قَالَ عَمْرٌو : قَالَ لِي أَبُو عَبْدَةَ ، وَأَنَا أُحِبُّكَ فَقُلْ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : قَالَ لِيَ الْحَسَنُ : وَأَنَا أُحِبُّكَ ، فَقُلْ قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، وَأَنَا أُحِبُّكُمْ فَقُولُوا ، [ قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّجَّادُ : وَأَنَا أُحِبُّكُمْ ، فَقُولُوا ، قَالَ لَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَأَنَا أُحِبُّكُمْ ، فَقُولُوا ، قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : وَأَنَا أُحِبُّكُمْ ، فَقُولُوا ، قَالَ زَاهِرٌ : وَأَنَا أُحِبُّكُمْ ، فَقُولُوا ] .
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ : " وَرَوَيْنَاهُ فِي كِتَابِ الدَّعَوَاتِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ ، عَنْ حَيْوَةَ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يُسَلْسِلْهُ " .سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یوں کہا کرو: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» ”اے اللہ! اپنا شکر ادا کرنے، اپنا ذکر کرنے اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔““
صنابحی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”میں تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ صنابحی رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ عقبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ حیوہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عقبہ رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ ابوعبدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حیوہ رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابوعبدہ رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: ”میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ ابوبکر بن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے کہا: ”میں بھی تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ [ہم سے ابوبکر نجاد رحمہ اللہ نے کہا: ”میں بھی تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ ہم سے عبدالرحمن رحمہ اللہ نے کہا: ”میں بھی تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ شیخ احمد رحمہ اللہ نے کہا: ”میں بھی تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“ زاہر رحمہ اللہ نے کہا: ”میں بھی تم لوگوں سے محبت کرتا ہوں، لہٰذا یہ دعا پڑھا کرو۔“]
شیخ احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہم نے اسے کتاب الدعوات میں عبداللہ بن یزید المقری رحمہ اللہ کے واسطے سے حیوہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، البتہ انہوں نے اسے (اس طرح) مسلسل بیان نہیں کیا۔“
• عمرو بن أبي سلمة التنيسي، صدوق، له أوهام، مر.
• أبو عبدة الحكم بن عبدة الرعيني أو الشيباني، بصري، نزل مصر. مستور. من السابعة (ق).
• الصنابحي هو عبد الرحمن بن عسيلة أبو عبد الله الصنابحي، ثقة، مر.