شعب الایمان — حدیث نمبر 4024
باب: ایمان کی شاخوں میں سے (انتیسویں) شاخ: مالِ غنیمت کا خمس امام یا غنیمت حاصل کرنے والوں پر مقرر اس کے عامل کو ادا کرنے کا باب۔
من شعب الإيمان وهو باب في أداء خمس المغنم إلى الإمام أو عامله على الغانمين
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَلِيمٍ الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَنْبُوذٍ رَجُلٍ مِنْ آلِ أَبِي رَافِعٍ ، أَخْبَرَهُ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الْعَصْرَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَيَتَحَدَّثُ عِنْدَهُمْ حَتَّى الْمَغْرِبِ ، قَالَ أَبُو رَافِعٍ : بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْرِعُ إِلَى الْمَغْرِبِ إِذْ مَرَّ بِالْبَقِيعِ فَقَالَ " أُفٍّ لَكَ أُفٍّ لَكَ " . فَاسْتَأْخَرْتُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُرِيدُنِي فَقَالَ " مَا لَكَ أَمْسِ " ؟ فَقُلْتُ أَحْدَثْتُ حَدَثًا أَفَضْتَ بِي قَالَ : " لَا ، وَلَكِنْ هَذَا فُلَانٌ بَعَثْتُهُ سَاعِيًا عَلَى بَنِي فُلَانٍ فَغَلَّ نَمِرَةً فَدُرِّعَ الْآنَ مَثَلَهَا فِي النَّارِ " .سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب عصر کی نماز پڑھ لیتے تو بنو عبدالاشہل کے پاس تشریف لے جاتے اور مغرب تک ان کے پاس گفتگو فرماتے رہتے۔ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ایک بار نبی ﷺ مغرب (کی نماز) کے لیے تیزی سے جا رہے تھے کہ بقیع کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تف ہے تجھ پر، تف ہے تجھ پر!“ میں پیچھے ہٹ گیا اور میں نے سمجھا کہ آپ ﷺ کا روئے سخن میری طرف ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا: ”کیا مجھ سے کوئی نئی غلطی سرزد ہو گئی ہے جو آپ ﷺ نے مجھے (اس طرح) مخاطب فرمایا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تو فلاں شخص (کی قبر) ہے، میں نے اسے فلاں قبیلے پر زکاۃ وصول کرنے والا بنا کر بھیجا تھا، تو اس نے ایک دھاری دار چادر چرا لی تھی، چنانچہ اب اسے آگ میں اسی جیسی چادر کی زرہ پہنائی گئی ہے۔“
• أبو حليم الأنصاري لم نعرفه.
• منبوذ المدني من آل أبي رافع. مقبول. من الثالثة (س).
• الفضل بن عبيد الله بن أبي رافع المدني. مقبول. من السابعة (س).