شعب الایمان — حدیث نمبر 4023

باب: ایمان کی شاخوں میں سے (انتیسویں) شاخ: مالِ غنیمت کا خمس امام یا غنیمت حاصل کرنے والوں پر مقرر اس کے عامل کو ادا کرنے کا باب۔

من شعب الإيمان وهو باب في أداء خمس المغنم إلى الإمام أو عامله على الغانمين

حدیث نمبر: 4023
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ ، مَوْلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ تُوُفِّيَ بِخَيْبَرَ فَذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ " . فَتَغَيَّرَ وُجُوهُ النَّاسِ فَلَمَّا رَأَى الَّذِي بِهِمْ قَالَ " إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . قَالَ : " فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْيَهُودِ ، وَاللَّهِ أَنْ يُسَاوِيَ دِرْهَمَيْنِ " .
ترجمہ

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کا ایک آدمی خیبر میں فوت ہو گیا، لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ (یہ سن کر) لوگوں کے چہروں کا رنگ بدل گیا۔ جب آپ ﷺ نے ان کی یہ کیفیت دیکھی تو فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے اللہ کی راہ (جہاد) میں خیانت کی تھی۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں یہود کے منکوں میں سے کچھ منکے ملے، اللہ کی قسم! وہ دو درہم کے برابر بھی نہ تھے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / من شعب الايمان وهو باب في اداء خمس المغنم الى الامام او عامله على الغانمين / حدیث: 4023
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4332
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 2710) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4011), أخرجه النسائي (1961 وسنده حسن) وابن ماجه (2848 وسنده حسن) أبو عمرة الأنصاري حسن الحديث (سنن أبي داود 2710) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 175) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2710، والنسائي فى (سننه) برقم: 1959، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2848، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16583، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 9502، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2628، والطبراني فى (الكبير) برقم: 5174، 5175، 5176، 5178، 5179، 5180، 5181»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 1961 | سنن ابي داود: 2710 | سنن ابن ماجه: 2848 | مسند الحميدي: 834
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن سعيد هو الأنصاري.
• أبو عمرة مولى زيد بن خالد الجهني. مقبول. من الثالثة (د س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 1961 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´مال غنیمت چرانے والے کی نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔`
زید بن خالد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص خیبر میں مر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو، اس نے اللہ کی راہ میں چوری کی ہے "، تو (جب) ہم نے اس کے اسباب کی تلاشی لی تو ہمیں اس میں یہود کے نگینوں میں سے کچھ نگینے ملے، جو دو درہم کے برابر بھی نہیں تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1961]
1961۔ اردو حاشیہ: گویا اس قسم کے لوگوں کا جنازہ چند لوگ پڑھیں، اہتمام نہ کیا جائے اور اہم شخصیات جنازہ نہ پڑھیں تاکہ ایسے مجرموں کی حوصلہ شکنی ہو اور انہیں خوف رہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1961 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 834 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
834- سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے۔ اشجع قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص فوت ہوگیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کرو۔" جب لوگوں نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو انہیں اس کے سامان میں یہودیوں کاایک ہارملا جس کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہیں ہو گی۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:834]
فائدہ:
مال غنیمت میں خیانت بہت بڑا جرم ہے، چرائی ہوئی چیز چاہے معمولی ہی کیوں نہ ہو جرم کی شناعت میں فرق نہیں پڑتا۔ گویا اس قسم کے لوگوں کا جنازہ چند لوگ پڑھیں، اہتمام نہ کیا جائے اور اہم شخصیات جنازہ نہ پڑھیں تا کہ ایسے مجرموں کی حوصلہ شکنی ہو اور انھیں خوف رہے۔
دوسری حدیث میں خیانت کرنے والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنمی قرار دیا ہے۔ [سنن ابي داود: 2849]
اس سے ان لوگوں کا بھی رد ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ مومن جہنم میں نہیں جا سکتا۔ کتاب و سنت کے دلائل پر غور سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے گناہ کی وجہ سے ایک گناہ گار مومن شخص بھی جہنم کا مستحق ہوسکتا ہے۔ تاہم جہنم کا دائمی عذاب صرف کافروں اور مشرکوں کے لیے ہے۔ واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 834 سے ماخوذ ہے۔