شعب الایمان — حدیث نمبر 4004
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھائیسویں شاخ: دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور میدانِ جنگ سے نہ بھاگنے کا باب۔
الثامن والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الثبات للعدو وترك الفرار من الزحف
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيُّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ حُمَمَةُ جَاءَ إِلَى أَصْبَهَانَ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ .
فَقَالَ " اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةَ يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبَّ لِقَاءَكَ ، فَإِنْ كَانَ حُمَمَةُ صَادِقًا فِيمَا يَقُولُ فَاعْزِمْ لَهُ عَلَى صِدْقِهِ ، وَلَوْ كَانَ كَاذِبًا فَاعْزِمْ لَهُ عَلَيْهِ ، اللَّهُمَّ لَا تَرُدَّ حُمَمَةَ مِنْ سَفَرِهِ هَذَا " ، فَأَخَذَهُ بَطْنُهُ فَمَاتَ بِأَصْبَهَانَ ، فَقَامَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا وَاللَّهِ مَا سَمِعْنَا فِيمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا فِيمَا بَلَغَ عَلِمَنَا إِلَّا أَنَّ حُمَمَةَ مَاتَ شَهِيدًا " .حمید بن عبدالرحمن حمیری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص، جنہیں حُمَمہ کہا جاتا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں اصبہان آئے۔
تو انہوں نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنَّ حُمَمَةَ يَزْعُمُ أَنَّهُ يُحِبَّ لِقَاءَكَ، فَإِنْ كَانَ حُمَمَةُ صَادِقًا فِيمَا يَقُولُ فَاعْزِمْ لَهُ عَلَى صِدْقِهِ، وَلَوْ كَانَ كَاذِبًا فَاعْزِمْ لَهُ عَلَيْهِ، اللَّهُمَّ لَا تَرُدَّ حُمَمَةَ مِنْ سَفَرِهِ هَذَا» ”اے اللہ! حُمَمہ گمان کرتا ہے کہ وہ تیری ملاقات کو پسند کرتا ہے، پس اگر حُمَمہ اپنی اس بات میں سچا ہے تو اس کی سچائی پر اس کے لیے پختہ فیصلہ فرما دے، اور اگر وہ جھوٹا ہو تو بھی اس کے لیے (اسی پر) پختہ فیصلہ فرما دے۔ اے اللہ! حُمَمہ کو اس کے اس سفر سے واپس نہ لوٹانا۔“ چنانچہ انہیں پیٹ کی بیماری نے آ لیا اور وہ اصبہان ہی میں وفات پا گئے۔ تب سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”لوگو! اللہ کی قسم! ہم نے اپنے نبی ﷺ سے جو کچھ سنا اور جو کچھ ہم تک پہنچا، اس کی روشنی میں ہم یہی جانتے ہیں کہ حُمَمہ شہید فوت ہوئے ہیں۔“
• داود بن عبد الله الأودي الزعافري، أبو العلاء الكوفي. ثقة. من الثالثة. وهو غير عم عبد الله ابن إدريس (٤).
• حممة بن أبي حممة الدوسي مات بأصبهان مبطونًا وقبره بباب المدينة باب تيره فشهد له أبو موسى أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم حكم له بالشهادة. راجع "ذكر أخبار أصبهان" (١/ ٧١).