شعب الایمان — حدیث نمبر 4002
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھائیسویں شاخ: دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے اور میدانِ جنگ سے نہ بھاگنے کا باب۔
الثامن والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الثبات للعدو وترك الفرار من الزحف
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نَذِيرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنْتُ فِي جَيْشٍ فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً فَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ فَقُلْنَا قَدْ بُؤْنَا مِنَ اللَّهِ بِغَضَبٍ فَلَوْ تَنَحَّيْنَا فَلَمْ يَرَنَا أَحَدٌ ثُمَّ قُلْنَا لَوْ أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ ، فَتَزَوَّدْنَا مِنْهَا فَأَتَيْنَا الْمَدِينَةَ ، فَقُلْنَا لَوْ عَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّ لَنَا تَوْبَةً ، فَلَمَّا خَرَجَ إِلَى صَلَاةِ الْغَدَاةِ فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ نَحْنُ الْفَرَّارُونَ ؟ قَالَ : " بَلْ أَنْتُمُ الْكَرَّارُونَ ، أَنَا فِئَةُ كُلِّ مُسْلِمٍ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں ایک لشکر میں تھا، لوگ (میدانِ جنگ سے) پلٹ کر بھاگ کھڑے ہوئے اور میں بھی بھاگنے والوں میں شامل تھا۔ ہم نے کہا: ”ہم تو اللہ کے غضب کے مستحق ہو چکے ہیں، کاش ہم کہیں الگ ہو جائیں اور ہمیں کوئی نہ دیکھے۔“ پھر ہم نے کہا: ”کاش ہم مدینہ چلے جائیں اور وہاں سے زادِ راہ لے لیں۔“ چنانچہ ہم مدینہ آ گئے، پھر ہم نے کہا: ”کاش ہم اپنے آپ کو رسول اللہ ﷺ کے سامنے پیش کر دیں، شاید ہمارے لیے توبہ کی کوئی گنجائش ہو۔“ پھر جب رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز کے لیے باہر تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم بھاگنے والے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم تو پلٹ کر حملہ کرنے والے ہو، اور میں ہر مسلمان کی پناہ گاہ ہوں۔“
• يزيد بن أبي زياد، القرشي، الهاشمي، مولاهم الكوفي. ضعيف، كبر فتغير، صار يتلقن وكان شيعيا، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ایک سریہ میں روانہ کیا، (پھر ہم) لوگ لڑائی سے بھاگ کھڑے ہوئے، مدینہ آئے تو شرم کی وجہ سے چھپ گئے اور ہم نے کہا: ہلاک ہو گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم بھگوڑے ہیں، آپ نے فرمایا: " بلکہ تم لوگ پیچھے ہٹ کر حملہ کرنے والے ہو اور میں تمہارا پشت پناہ ہوں۔" [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1716]
نوٹ:
(اس کے راوی یزید بن ابی زیاد ضعیف ہیں)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سرایا میں سے کسی سریہ میں تھے، وہ کہتے ہیں کہ لوگ تیزی کے ساتھ بھاگے، بھاگنے والوں میں میں بھی تھا، جب ہم رکے تو ہم نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب کیا کریں؟ ہم کافروں کے مقابلہ سے بھاگ کھڑے ہوئے اور اللہ کے غضب کے مستحق قرار پائے، پھر ہم نے کہا: چلو ہم مدینہ چلیں اور وہاں ٹھہرے رہیں، (پھر جب دوسری بار جہاد ہو) تو چل نکلیں اور ہم کو کوئی دیکھنے نہ پائے، خیر ہم مدینہ گئے، وہاں ہم نے اپنے دل میں کہا: کاش! ہم اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2647]
امام ترمذی نے (العکار) کا ترجمہ یہ لکھا ہے۔
جو شخص امام کی طرف بھاگ آئے۔
تاکہ وہ اس کی مد د کرے۔
محض لڑائی سے بھاگ جانا مراد نہیں ہے۔
(جامع ترمذی، الجهاد، حدیث: 1716)