شعب الایمان — حدیث نمبر 3969
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّحَاسِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ رَوْحٍ الدَّارِيُّ - رَجُلٌ مِنْ آلِ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الْقَاضِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَتَيْنَا تَمِيمًا الدَّارِيَّ وَهُوَ يُعَالِجُ شَعِيرًا لِفَرَسِهِ فَقُلْنَا لَهُ : يَا أَبَا رُقْيَةَ أَمَا لَكَ مَنْ يَكْفِيكَ ؟ قَالَ : بَلَى ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَالَجَ عَلَفَهُ بِيَدِهِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ حَبَّةٍ حَسَنَةٌ
قَالَ أَبُو عُمَيْرٍ " لَمْ يَكُنْ لِتَمِيمٍ ذَكَرٌ إِنَّمَا كَانَ لَهُ ابْنَةٌ يُقَالُ لَهَا رُقْيَةٌ فَتُكَنَّى بِهَا " .محمد بن عقبہ قاضی رحمہ اللہ کے دادا بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو وہ اپنے گھوڑے کے لیے جو تیار کر رہے تھے۔ ہم نے ان سے کہا: ”اے ابو رقیہ! کیا آپ کے پاس کوئی نہیں جو آپ کی طرف سے یہ کام کر دے؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ عز وجل کی راہ میں گھوڑا باندھ رکھا (اور) اس کا چارہ خود اپنے ہاتھ سے تیار کیا تو اس کے لیے ہر دانے کے بدلے ایک نیکی ہے۔“
ابو عمیر رحمہ اللہ نے کہا: ”سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ کا کوئی بیٹا نہیں تھا، ان کی صرف ایک بیٹی تھی جسے رقیہ کہا جاتا تھا، اسی کی نسبت سے ان کی کنیت رکھی گئی۔“
• أحمد بن يزيد بن روى الداري الفلسطيني. مستور من الثانية عشرة (ق).
• محمد بن عقبة القاضي الشامي مجهول. من السابعة (ق).
• وأبوه عقبة مجهول، من السابعة (ق).
• وجده أيضًا مجهول.
تشریح، فوائد و مسائل
تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " جس نے اللہ کے راستے میں جہاد کی غرض سے گھوڑا باندھا، پھر دانہ چارہ اپنے ہاتھ سے کھلایا، تو اس کے لیے ہر دانے کے بدلے ایک نیکی ہو گی۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2791]
فوائد و مسائل:
گھوڑا باندھنے کا مطلب گھوڑا پالنا اور جہاد کے لیے تیار رکھنا ہے۔