شعب الایمان — حدیث نمبر 3967
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي عَلِيِّ بْنِ السَّقَّا ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي ذَرٍّ قَالَ قُلْتُ مَالَكَ ؟ قَالَ : لِي عَمَلِي لِي عَمَلِي . قُلْتُ حَدِّثْنِي رَحِمَكَ اللَّهُ ، قَالَ نَعَمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا اسْتَقْبَلَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ كُلُّهُمْ يَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدَهُ " قُلْتُ كَيْفَ ذَاكَ رَحِمَكَ اللَّهُ ؟ قَالَ : " إِنْ كَانَتْ رِجَالًا فَرِجْلَيْنِ وَإِنْ كَانَتْ إِبِلًا فَبَعِيرَيْنِ وَإِنْ كَانَتْ بَقَرًا فَبَقَرَتَيْنِ " .صعصعہ بن معاویہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور عرض کیا: ”آپ کا کیا حال ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میرے لیے میرا عمل ہے، میرے لیے میرا عمل ہے۔“ میں نے کہا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے، مجھے کوئی حدیث سنائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ اپنے مال میں سے اللہ کی راہ میں دو دو چیزیں خرچ کرتا ہے تو جنت کے تمام دربان اس کا استقبال کرتے ہیں، ان میں سے ہر ایک اسے اپنے پاس موجود نعمتوں کی طرف بلاتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے، یہ کیسے ہوگا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اگر آدمی ہوں تو دو آدمی، اگر اونٹ ہوں تو دو اونٹ اور اگر گائیں ہوں تو دو گائیں۔“
• الحسن هو البصري.