شعب الایمان — حدیث نمبر 3963
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
حدیث نمبر: 3963
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ابْنُ ابْنَةِ مُعَاوِيَةَ بْنَ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا جَدِّي مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا الرُّكَيْنُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَسِيرِ بْنِ عَمِيلَةَ ، عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُتِبَتْ سَبْعُمِائَةِ ضِعْفٍ " .ترجمہ
سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں کوئی خرچ کیا تو اس کے لیے سات سو گنا (ثواب) لکھا جاتا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يسير بن عميلة الفزاري، ويقال له أسير أيضًا ثقة. من الثالثة (ت س).
• يسير بن عميلة الفزاري، ويقال له أسير أيضًا ثقة. من الثالثة (ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3188 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´اللہ کے راستے (جہاد) میں خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان۔`
خریم بن فاتک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کیا اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے یہاں سات سو گنا بڑھا کر لکھا گیا۔" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3188]
خریم بن فاتک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کے راستے میں کچھ خرچ کیا اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے یہاں سات سو گنا بڑھا کر لکھا گیا۔" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3188]
اردو حاشہ: نیکی کا ثواب دس گنا تولازمی چیز ہے۔ اس سے زائد متعلقہ شخص کے خلوص کے لحاظ سے ہے۔ کچھ ایسے مخلصین بھی ہیں جو سات گنا ثواب حاصل کرتے ہیں۔ وَمَا ذَالِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْز۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3188 سے ماخوذ ہے۔