شعب الایمان — حدیث نمبر 3962
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔
السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد
حدیث نمبر: 3962
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَاقَةٍ مَزْمُومَةٍ صَدَقَةٍ يَعْنِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِهَا سَبْعُمِائَةِ نَاقَةٍ مَزْمُومَةٍ "
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ وَغَيْرِهِ .ترجمہ
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس نکیل ڈالی ہوئی ایک اونٹنی لے کر آیا، جسے اس نے صدقہ کیا تھا، یعنی اللہ کی راہ میں (دی تھی)، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”قیامت کے دن اس کے بدلے تمہیں سات سو نکیل ڈالی ہوئی اونٹنیاں ملیں گی۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں شعبہ رحمہ اللہ اور دیگر کی روایت سے نقل کیا ہے۔