شعب الایمان — حدیث نمبر 3941

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3941
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ الشَّيْطَانَ قَعَدَ لِابْنِ آدَمَ فِي طُرُقِهِ ، فَقَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْإِسْلَامِ ، فَقَالَ تُسْلِمُ وَتَذَرُ دِينَكَ وَدِينَ آبَائِكَ ، فَعَصَاهُ ، فَأَسْلَمَ ، ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْهِجْرَةِ ، فَقَالَ أَتُهَاجِرُ وَتَذَرُ أَرْضَكَ وَسَمَاءَكَ وَإِنَّمَا مَثَلُ الْمُهَاجِرِ كَالْفَرَسِ يَعْنِي فِي طِوَلِهِ فَعَصَاهُ فَهَاجَرَ ، ثُمَّ قَعَدَ لَهُ بِطَرِيقِ الْجِهَادِ فَقَالَ (تُجَاهِدُ) هُوَ جَهْدُ النَّفْسِ وَالْمَالِ فَتُقَاتِلُ فَتُقْتَلُ فَتُنْكَحُ الْمَرْأَةُ ، وَيُقَسَّمُ الْمَالُ فَعَصَاهُ فَجَاهَدَ " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَمَاتَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ [ وَإِنْ غَرَقَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ ] أَوْ وَقَصَتْهُ دَابَّةٌ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ "
قَالَ كَذَا فِي كِتَابَيْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي فَاكِهٍ - وَقِيلَ : ابْنُ الْفَاكِهِ .
ترجمہ

سیدنا سبرہ بن ابی فاکہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”شیطان ابن آدم کے لیے اس کے راستوں میں بیٹھ گیا۔ وہ اس کے لیے اسلام کے راستے پر بیٹھا اور کہا: ”کیا تو مسلمان ہوتا ہے اور اپنا دین اور اپنے آباء و اجداد کا دین چھوڑتا ہے؟“ تو اس (انسان) نے اس کی نافرمانی کی اور اسلام قبول کر لیا۔ پھر شیطان اس کے لیے ہجرت کے راستے پر بیٹھا اور کہا: ”کیا تو ہجرت کرتا ہے اور اپنی زمین اور اپنا آسمان چھوڑتا ہے؟ حالانکہ مہاجر کی مثال تو (رسی میں بندھے) گھوڑے کی سی ہے“ یعنی اس کی لمبی رسی میں۔ تو اس نے اس کی نافرمانی کی اور ہجرت کر لی۔ پھر شیطان اس کے لیے جہاد کے راستے پر بیٹھا اور کہا: ”کیا تو جہاد کرتا ہے؟“ (اور جہاد جان و مال کی مشقت ہے) ”تو تو لڑے گا، پھر قتل کر دیا جائے گا، پھر تیری بیوی سے (دوسرا) نکاح کر لیا جائے گا اور تیرا مال تقسیم کر دیا جائے گا۔“ تو اس نے اس کی نافرمانی کی اور جہاد کیا۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے جو شخص ایسا کرے، پھر فوت ہو جائے تو اللہ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے، [اور اگر وہ ڈوب جائے تو بھی اللہ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے] یا اگر کوئی سواری کا جانور اس کی گردن توڑ دے تو بھی اللہ پر حق ہے کہ اسے جنت میں داخل فرمائے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”میری دونوں کتابوں میں اسی طرح «سبرہ بن ابی فاکہ» ہے، اور کہا گیا ہے کہ «ابن الفاکہ» ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3941
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4246
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 3136) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن النسائي 3136) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 108) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 15528، والطبراني فى (الكبير) برقم: 6558»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• موسى بن المسيب- أو السائب- الثقفي، أبو جعفر الكوفي البزاز. صدوق، لا يلتفت إلى الأزدي في تضعيفه. من السادسة (عخ س ق).