شعب الایمان — حدیث نمبر 3940

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھبیسویں شاخ: جہاد کا باب۔

السادس والعشرون من شعب الإيمان وهو باب في الجهاد

حدیث نمبر: 3940
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَدِيبُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ غَازِيَةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُصِيبُونَ غَنِيمَةً إِلَّا تَعَجَّلُوا ثُلُثَيْ أَجْرِهِمْ مِنَ الْآخِرَةِ وَيَبْقَى لَهُمُ الثُّلُثُ فَإِنْ لَمْ يُصِيبُوا غَنِيمَةً تَمَّ لَهُمْ أَجْرُهُمْ " . أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْمُقْرِئِ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی لشکر اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اور مالِ غنیمت پا لیتا ہے، تو وہ آخرت کے اجر کا دو تہائی جلدی (دنیا میں) پا لیتے ہیں اور ان کے لیے ایک تہائی باقی رہ جاتا ہے، اور اگر وہ غنیمت نہ پائیں تو ان کا پورا اجر انہیں (آخرت میں) ملتا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں مقری کی حدیث سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الجهاد / حدیث: 3940
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4245
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2497) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (1906) (سنن أبي داود 2497) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 107) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1906، 3529، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2497، والنسائي فى (سننه) برقم: 3125، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2785، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6541، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2461»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3127
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو هانئ الخولاني هو حميد بن هانئ لا بأس به، مر.
• أبو عبد الرحمن الحبلي هو عبد الله بن يزيد المعافري (م ١٠٠ هـ) ثقة. من الثالثة (بخ م- ٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3127 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´خالی ہاتھ لوٹ کر آنے والے غازیوں کے ثواب کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " جو لوگ اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہیں، اور مال غنیمت پاتے ہیں، تو وہ اپنی آخرت کے اجر کا دو حصہ پہلے پا لیتے ہیں ۱؎، اور آخرت میں پانے کے لیے صرف ایک تہائی باقی رہ جاتا ہے، اور اگر غنیمت نہیں پاتے ہیں تو ان کا پورا اجر (آخرت میں) محفوظ رہتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3127]
اردو حاشہ: معلوم ہوا کہ غنیمت حاصل کرنے والا کم اجر کا مستحق ہے، خواہ اس کی نیت غنیمت کی نہ ہو۔ پورا اجر اسی کو ملے گا جسے کچھ بھی دنیوی مفاد حاصل نہ ہوا ہو۔ دونوں کسی صورت اجر میں برابر نہیں ہوسکتے، البتہ جو شخص غنیمت کے لیے جہاد کرے، اس کو کچھ بھی ثواب نہیں ملے گا۔ غنیمت ملے یا نہ ملے بلکہ عذاب کا مستحق ہوگا۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3127 سے ماخوذ ہے۔