شعب الایمان — حدیث نمبر 3739
باب: فصل: احرام، تلبیہ اور اسے بلند آواز سے کہنا۔
فصل في الإحرام والتلبية ورفع الصوت بها
حدیث نمبر: 3739
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا ضَحَى مُؤْمِنٌ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلَّا غَابَتْ بِذُنُوبِهِ حَتَّى تَعُودَ كَمَا هِيَ " .
قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : يَعْنِي الْمُحْرِمَ يَكْشِفُ لِلشَّمْسِ وَلَا يَسْتَظِلُّ .ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مومن بھی دھوپ میں رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، تو سورج اس کے گناہوں سمیت غروب ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ (گناہوں سے پاک ہو کر) ایسا ہو جاتا ہے جیسا (پیدائش کے وقت) تھا۔“
ابوالقاسم رحمہ اللہ نے کہا: ان کی مراد یہ ہے کہ محرم سورج کے لیے (سر) کھلا رکھے اور سایہ نہ لے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن بكار بن الزبير، العيشي، الصيرفي (م ٢٣٧ هـ). ثقة. من العاشرة (م د).
• عاصم بن عبيد الله العمري، ضعيف، مر.
• محمد بن بكار بن الزبير، العيشي، الصيرفي (م ٢٣٧ هـ). ثقة. من العاشرة (م د).
• عاصم بن عبيد الله العمري، ضعيف، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2925 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´محرم کے لیے سایہ کرنے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " محرم (احرام باندھنے والا) جو چاشت کے وقت سے سورج ڈوبنے تک سارے دن اللہ کے لیے (دھوپ میں) لبیک کہتا رہے، تو سورج اس کے گناہوں کو ساتھ لے کر ڈوبے گا، اور وہ ایسا (بےگناہ) ہو جائے گا گویا اس کی ماں نے جنم دیا ہو۔" [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2925]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
مذکورہ روایت محققین کے نزدیک ضعیف ہے، اس لیے سایہ ہوتے ہوئے محض اپنے آپ کو تکلیف دینے کے لیے دھوپ میں ٹھرے رہنا کوئی نیکی نہیں۔
ایک صحابہ نے دھوپ میں کھڑا رہنے خاموش رہنے اور روزہ رکھنے کی نیت کی تھی۔
رسول اللہ ﷺ نے اسے روزہ پورا کرنے کی اجازت دی کھڑے رہنے اور سائے سے پرہیز کرنے کی اجازت نہ دی۔ (صحيح البخاري، الايمان والنذور، باب النذر فيما لا يملك و في معصية، حديث: 6704)
مطلب یہ ہے کہ دھوپ کے بجائے سائے میں ہوجانا احرام کے منافی عمل نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2925 سے ماخوذ ہے۔