شعب الایمان — حدیث نمبر 3738
باب: فصل: احرام، تلبیہ اور اسے بلند آواز سے کہنا۔
فصل في الإحرام والتلبية ورفع الصوت بها
حدیث نمبر: 3738
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِجَازِيُّ الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، وَقَالَ فِي مَتْنِهِ : "بِحَجَّةٍ أَوْ عُمْرَةٍ " وَقَالَ : "غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ، وَمَا تَأَخَّرَ أَوْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " شَكَّ عَبْدُ اللَّهِ أَيَّتَهُمَا قَالَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (اس روایت کا متن گزشتہ حدیث کے مطابق ذکر کیا گیا)
احمد بن صالح رحمہ اللہ نے اسے ابن ابی فدیک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے اور اس کے متن میں یوں کہا: ”حج یا عمرے کے ساتھ“ اور یہ بھی کہا: ”اللہ تعالیٰ اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دے گا، یا (فرمایا) اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔“ عبداللہ کو شک ہوا کہ ان دونوں میں سے کون سے الفاظ فرمائے تھے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أحمد بن الفرج، أبو عتبة، ضعيف، مر.
• عبد الله بن عبد الرحمن بن يحنس (بتحتانية مضمومة ومهملة مفتوحة، ونون ثقيلة). حجازي، مقبول. من السادسة (م د).
• أحمد بن الفرج، أبو عتبة، ضعيف، مر.
• عبد الله بن عبد الرحمن بن يحنس (بتحتانية مضمومة ومهملة مفتوحة، ونون ثقيلة). حجازي، مقبول. من السادسة (م د).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1741 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´میقات کا بیان۔`
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " جو مسجد الاقصیٰ سے مسجد الحرام تک حج اور عمرہ کا احرام باندھے تو اس کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے، یا اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی "، راوی عبداللہ کو شک ہے کہ انہوں نے دونوں میں سے کیا کہا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اللہ وکیع پر رحم فرمائے کہ انہوں نے بیت المقدس سے مکہ تک کے لیے احرام باندھا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1741]

1741. اردو حاشیہ: حضرت ام سلمہ ؓ کی روایت سنداً اور متن میں بہت اختلاف ہے۔ (منذری وغیرہ) اگر چہ کئی ایک صحابہ و تابعین سے قبل از میقات احرام باندھناثابت ہے مگر رسول اللہ ﷺ کے صریح فرمان سے کہ ’’آپ نے یہ یہ منازل متعین فرمائے تھے۔ ‘‘ یہی ثابت ہے کہ ان مقامات سے احرام باندھنا ہی سنت نبویہ اور افضل عمل ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے: مرعاۃ المفاتیح، حدیث نمبر:2540]
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1741 سے ماخوذ ہے۔