شعب الایمان — حدیث نمبر 3712
باب: کعبہ، مسجد حرام اور پورے حرم کے بارے میں احادیث۔
حديث الكعبة والمسجد الحرام ، والحرم كله
قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : لَمَّا فَرَغَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، أُمِرَ أَنْ يُؤَذِّنَ فِي النَّاسِ ، فَقَامَ عَلَى الْمَقَامِ فَقَالَ : يَا عِبَادَ اللَّهِ ، أَجِيبُوا .
فَأَجَابُوهُ : لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ . فَمَنْ حَجَّ فَهُوَ مِمَّنْ أَجَابَ دَعْوَةَ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
وَرَوَيْنَا مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي كِتَابِ "السُّنَنِ " وَغَيْرِهِ .امام مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام (بیت اللہ کی تعمیر سے) فارغ ہوئے تو انہیں حکم دیا گیا کہ لوگوں میں اعلان کریں، چنانچہ وہ مقام (ابراہیم) پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: «يَا عِبَادَ اللَّهِ، أَجِيبُوا» ”اے اللہ کے بندو! لبیک کہو۔“
تو انہوں نے جواب دیا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» ”اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔“ لہٰذا جو بھی حج کرتا ہے وہ ان لوگوں میں سے ہے جنہوں نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعوت پر لبیک کہا۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ہم نے یہ روایت ایک اور سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ”السنن“ وغیرہ میں بھی روایت کی ہے۔