شعب الایمان — حدیث نمبر 3711
باب: کعبہ، مسجد حرام اور پورے حرم کے بارے میں احادیث۔
حديث الكعبة والمسجد الحرام ، والحرم كله
حدیث نمبر: 3711
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ : ( وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ ) قَالَ : لَمَّا فَرَغَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنْ بِنَاءِ الْبَيْتِ ، فَقِيلَ لَهُ : نَادِ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ ، قَالَ : كَيْفَ أَقُولُ يَا رَبِّ ؟ قَالَ : قُلْ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُمْ . فَقَالَهَا فَوَقَرَتْ فِي قَلْبِ كُلِّ مُؤْمِنٍ .ترجمہ
امام مجاہد رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دو﴾ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام بیت اللہ کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو ان سے کہا گیا: لوگوں میں حج کا اعلان کرو۔ انہوں نے عرض کیا: اے میرے رب! میں کیا کہوں؟ فرمایا: کہو: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُمْ» ”اے لوگو! اپنے رب کی پکار پر لبیک کہو۔“ چنانچہ انہوں نے یہ پکار لگائی تو یہ بات ہر مومن کے دل میں جاگزیں ہو گئی۔“