شعب الایمان — حدیث نمبر 3603
باب: عبادت میں میانہ روی۔
القصد في العبادة
حدیث نمبر: 3603
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِيسَى ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ مَوْلًى لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ فَأَوْغِلْ فِيهِ بِرِفْقٍ ، وَلَا تُبَغِّضْ إِلَى نَفْسِكَ عِبَادَةَ رَبِّكَ ، فَإِنَّ الْمُنْبَتَّ لَا سَفَرًا قَطَعَ ، وَلَا ظَهْرًا أَبْقَى ، فَاعْمَلْ عَمَلَ امْرِئٍ يَظُنُّ أَنْ لَنْ يَمُوتَ أَبَدًا ، وَاحْذَرْ حَذَرًا تَخْشَى أَنْ تَمُوتَ غَدًا " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ دین مضبوط ہے، لہٰذا اس میں نرمی کے ساتھ آگے بڑھو، اور اپنے رب کی عبادت کو اپنے نزدیک ناپسندیدہ نہ بنا لو، کیونکہ (سواری کو تھکا مارنے والا) نہ منزل طے کرتا ہے اور نہ سواری کو باقی رکھتا ہے، پس اس شخص کی طرح عمل کرو جو سمجھتا ہو کہ وہ کبھی نہیں مرے گا، اور اس طرح بچ کر رہو جیسے تمہیں اندیشہ ہو کہ کل ہی مر جاؤ گے۔“