شعب الایمان — حدیث نمبر 3602
باب: عبادت میں میانہ روی۔
القصد في العبادة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "إِنَّ هَذَا الدِّينَ مَتِينٌ ، فَأَوْغِلْ فِيهِ بِرِفْقٍ ، وَلَا تُكَرِّهْ عِبَادَةَ اللَّهِ إِلَى عِبَادِهِ ، فَإِنَّ الْمُنْبَتَّ لَا يَقْطَعُ سَفَرًا وَلَا يَسْتَبْقِي ظَهْرًا " .
وَرَوَاهُ أَبُو عُقَيْلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ .
وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَهُوَ الصَّحِيحُ وَقِيلَ غَيْرُ ذَلِكَ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ دین مضبوط ہے، لہٰذا اس میں نرمی کے ساتھ آگے بڑھو، اور اللہ کی عبادت کو اس کے بندوں کے نزدیک ناپسندیدہ نہ بناؤ، کیونکہ (حد سے زیادہ تیز رفتاری سے) اپنی سواری کو تھکا کر ہلاک کر دینے والا نہ منزل طے کر پاتا ہے اور نہ سواری کو باقی رکھ پاتا ہے۔“
اور ابو عقیل یحییٰ بن متوکل رحمہ اللہ نے اسے محمد بن سوقہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
اور ابو معاویہ رحمہ اللہ نے اسے محمد بن سوقہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے، اور یہی صحیح ہے، اور اس کے سوا بھی کچھ کہا گیا ہے۔
• عبد الله بن أبي مريم وهو عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ضعيف، مر.
• علي بن معبد بن شداد، الرقي، نزيل مصر (م ٢١٨ هـ). ثقة فقيه. من كبار العاشرة (بخ).