شعب الایمان — حدیث نمبر 3545
باب: نصف شعبان کی رات کے بارے میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في ليلة النصف من شعبان
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : فَقَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَخَرَجْتُ أَطْلَبُهُ ، فَإِذَا هُوَ بِالْبَقِيعِ رَافِعًا رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ : "يَا عَائِشَةُ ، أَكُنْتِ تَخَافِينَ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْكِ وَرَسُولُهُ ؟ " قَالَتْ : قُلْتُ : وَمَا بِي مِنْ ذَلِكَ ، وَلَكِنِّي ظَنَنْتُ أَنَّكَ أَتَيْتَ بَعْضَ نِسَائِكَ فَقَالَ : "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَنْزِلُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا ، فَيَغْفِرُ لِأَكْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَمِ كَلْبٍ " .
قَالَ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَهَذَا النُّزُولُ الْمُرَادُ بِهِ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - فِعْلًا سَمَّاهُ الرَّسُولُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نُزُولًا . وَلَا انْتِقَالٍ وَلَا زَوَالٍ ، أَوْ أَرَادَ بِهِ نُزُولَ مَلَكٍ مِنْ مَلَائِكَتِهِ بِأَمْرِهِ وَقَدْ ذَكَرْنَاهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْمَوْضِعِ مُفَسَّرًا .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات میں نے نبی ﷺ کو (اپنے پاس) نہ پایا تو میں آپ ﷺ کی تلاش میں نکلی، دیکھا تو آپ ﷺ بقیع میں ہیں اور اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا تمہیں اندیشہ تھا کہ اللہ اور اس کا رسول تم پر ظلم کریں گے؟“ میں نے عرض کیا: ”مجھے اس طرح کا کوئی اندیشہ نہ تھا، البتہ میں نے یہ گمان کیا تھا کہ آپ اپنی کسی زوجہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نصف شعبان کی رات آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔“
احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس نزول سے مراد – واللہ اعلم – ایسا فعل ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے نزول کا نام دیا ہے، (اس میں) نہ کوئی انتقال ہے اور نہ زوال؛ یا اس سے مراد اللہ کے حکم سے اس کے فرشتوں میں سے کسی فرشتے کا نازل ہونا ہے۔ اور ہم اسے اس مقام کے علاوہ دوسری جگہ وضاحت کے ساتھ ذکر کر چکے ہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غائب پایا۔ تو میں (آپ کی تلاش میں) باہر نکلی تو کیا دیکھتی ہوں کہ آپ بقیع قبرستان میں ہیں۔ آپ نے فرمایا: " کیا تم ڈر رہی تھی کہ اللہ اور اس کے رسول تم پر ظلم کریں گے؟ " میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرا گمان تھا کہ آپ اپنی کسی بیوی کے ہاں گئے ہوں گے۔ آپ نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ پندرھویں شعبان ۲؎ کی رات کو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے، اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 739]
1؎:
اس باب کا ذکر یہاں استطراداً شعبان کے ذکر کی وجہ سے کیا گیا ہے ورنہ گفتگو یہاں صرف روزوں کے سلسلہ میں ہے۔
2؎:
اسی کو بر صغیر ہندو پاک میں لیلۃ البراءت بھی کہتے ہیں، جس کا فارسی ترجمہ ’’شبِ براء ت‘‘ ہے۔
اور اس میں ہونے والے اعمال بدعت و خرافات کے قبیل سے ہیں، نصف شعبان کی رات کی فضیلت کے حوالے سے کوئی ایک بھی صحیح روایت اور حدیث احادیث کی کتب میں نہیں ہے۔
نوٹ:
(مؤلف نے سبب بیان کر دیا ہے کہ حجاج بن ارطاۃ ضعیف راوی ہے، اور سند میں دو جگہ انقطاع ہے)
8: حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا
اسے حجاج بن ارطاۃ نے «عن يحيي بن أبى كثير عن عروة عن عائشة رضي الله عنها» کی سند سے روایت کیا ہے۔
تخریج: سنن الترمذی (1/ 106 ح 739) ابن ماجہ (1389) احمد (6/ 238 ح 26546) ابن ابی شیبہ (المصنف: 10/ 438 ح 29849) عبد بن حمید (1507) البیہقی فی شعب الایمان (3824) والعلل المتناہیہ (2/ 66 ح 915)
امام ترمذی فرماتے ہیں: ’’میں نے بخاری کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ اسے یحییٰ (بن ابی کثیر) نے عروہ سے نہیں سنا اور نہ حجاج بن ارطاۃ نے اسے یحییٰ (بن ابی کثیر) سے سنا ہے۔‘‘
[الترمذي: 739]
حجاج بن ارطاۃ ضعیف عند الجمہور اور مدلس راوی ہے، یحییٰ بن ابی کثیر بھی مدلس ہیں۔
نتیجہ: یہ سند ضعیف ہے۔
اس روایت کے تین ضعیف شواہد بھی ہیں: اول: العلل المتناہیہ (2/ 67، 68 ح 917)
اس میں سلیمان بن ابی کریمہ ضعیف ہے وہ منکر روایات بیان کرتا تھا۔ دیکھئے [لسان الميزان 3/ 102]
دوم: العلل المتناہیہ (2/ 68، 69 ح 918)
اس میں سعید بن عبد الکریم الواسطی کا ثقہ ہونا نامعلوم ہے۔ دیکھئے [لسان الميزان 3/ 36]
سوم: العلل المتناہیہ (2/ 69 ح 919)
اس میں عطاء بن عجلان کذاب و متروک ہے۔ دیکھئے: [الكشف الحثيث عمن رمي بوضع الحديث ص 289 تقريب التهذيب 4594]
خلاصہ یہ کہ یہ تینوں شواہد بھی مردود ہیں۔
مفصل مضمون سلسلہ احادیث صحیحہ حدیث نمبر 1144 ترقیم البانی پر موجود ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی و علمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 1 صفحہ 291 تا 304)