شعب الایمان — حدیث نمبر 3544
باب: نصف شعبان کی رات کے بارے میں جو وارد ہوا۔
ما جاء في ليلة النصف من شعبان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُبْحٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَخَرَجَتْ عَائِشَةُ تَطْلُبُهُ فِي الْبَقِيعِ فَرَأَتْهُ رَافِعًا رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ : "أَكُنْتِ تَخَافِينَ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْكِ وَرَسُولُهُ ؟ " قَالَتْ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! ظَنَنْتُ أَنَّكَ أَتَيْتَ بَعْضَ نِسَائِكَ . فَقَالَ : "إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ أَكْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَمِ كَلْبٍ " .
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَوَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ وَأَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ وَاسْتَثْنَى فِي بَعْضِهَا الْمُشْرِكَ وَالْمُشَاحِنَ ، وَفِي بَعْضِهَا : الْمُشْرِكَ وَقَاطِعَ الطَّرِيقِ وَالْعَاقِّ وَالْمُشَاحِنُ .
وَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْوَاسِطِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ مَوْصُولًا كَمَا :یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک رات باہر تشریف لے گئے تو ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ ﷺ کی تلاش میں بقیع کی طرف نکلیں، پھر انہوں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا ہوا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ اندیشہ تھا کہ اللہ اور اس کا رسول تم پر ظلم کریں گے؟“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے گمان کیا کہ آپ اپنی کسی زوجہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے۔“
اس حدیث کے شواہد ام المومنین سیدہ عائشہ، سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم کی احادیث میں موجود ہیں، اور ان میں سے بعض میں مشرک اور کینہ پرور کو مستثنیٰ کیا گیا ہے، اور بعض میں مشرک، راہزن، والدین کے نافرمان اور کینہ پرور کو۔
اور محمد بن مسلمہ واسطی رحمہ اللہ نے اسے یزید بن ہارون رحمہ اللہ سے موصول (متصل سند کے ساتھ) روایت کیا ہے، جیسا کہ:
• محمد بن ربح بن سليمان، أبو بكر البزار (م ٢٨٣ هـ). وثقه الخطيب في "تاريخه" (٥/ ٢٧٨).