شعب الایمان — حدیث نمبر 3527
باب: ماہِ رجب کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص شهر رجب بالذكر
حدیث نمبر: 3527
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ يَقُولُ : كُنَّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا دَخَلَ رَجَبٌ نَقُولُ : جَاءَ مُنَصِّلُ الْأَسِنَّةِ ، لَا نَدَعُ حَدِيدَةً فِي سَهْمٍ ، وَلَا حَدِيدَةً فِي رُمْحٍ إِلَّا انْتَزَعْنَاهَا فَأَلْقَيْنَاهَا .ترجمہ
ابو رجاء عطاردی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم زمانۂ جاہلیت میں جب رجب کا مہینہ آتا تو کہتے: ’نیزوں کی انیاں اتارنے والا آ گیا۔‘ ہم نہ کسی تیر میں لوہے کا پھل چھوڑتے اور نہ کسی نیزے میں لوہے کی انی، مگر اسے نکال کر پھینک دیتے۔“