شعب الایمان — حدیث نمبر 3519
باب: ماہِ رجب کا خاص طور پر ذکر۔
تخصيص شهر رجب بالذكر
حدیث نمبر: 3519
"تَخْصِيصُ شَهْرِ رَجَبٍ بِالذِّكْرِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ : عَنْ صَوْمِ رَجَبٍ كَيْفَ تَرَى فِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ .ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، عثمان بن حکیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے رجب کے روزوں کے بارے میں پوچھا کہ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے کہا: ”مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ (نفلی) روزے رکھتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ روزہ چھوڑیں گے ہی نہیں، اور روزہ چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں عثمان بن حکیم رحمہ اللہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2430 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´محرم کے روزے کا بیان۔`
عثمان بن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے رجب کے روزوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تو رکھتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے: افطار ہی نہیں کریں گے، اسی طرح جب روزے چھوڑتے تو چھوڑتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے: اب روزے رکھیں گے ہی نہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2430]

فوائد ومسائل:
رجب، حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔
اور اس حدیث کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں خوب روزے رکھتے تھے۔
یا یہ مراد ہے کہ دیگر مہینوں کی طرح کبھی رکھتے اور کبھی نہ رکھتے تھے۔
اس کا کوئی خاص حکم نہیں ہے۔
واللہ اعلم.

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2430 سے ماخوذ ہے۔