شعب الایمان — حدیث نمبر 3454
باب: عیدین کی رات اور دن کے بارے میں۔
في ليلة العيدين ويومهما
حدیث نمبر: 3454
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قُرْطٍ الْأَزْدِيَّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ فِي يَوْمِ أَضْحَى أَوْ فِطْرٍ - وَرَأَى عَلَى النَّاسِ أَلْوَانَ الثِّيَابِ - فَقَالَ يَا لَهَا مِنْ نِعْمَةٍ مَا أَسْبَغَهَا! يَا لَهَا مِنْ كَرَامَةٍ مَا أَظْهَرَهَا! وَإِنَّهُ مَا زَالَ عَنْ جَادَّةِ قَوْمٍ أَشَدُّ مِنْ نِعْمَةٍ لَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا ، وَإِنَّمَا تَثْبُتُ النِّعْمَةُ بِشُكْرِ الْمُنْعَمِ عَلَيْهِ لِلْمُنْعِمِ .ترجمہ
سلیم بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن قرط ازدی رضی اللہ عنہ کو، جو نبی ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، منبر پر عید الاضحیٰ یا عید الفطر کے دن یہ فرماتے سنا، جبکہ انہوں نے لوگوں پر رنگ برنگے کپڑے دیکھے تھے، تو فرمایا: ”واہ! کیا ہی نعمت ہے، کتنی کامل و وسیع! واہ! کیا ہی اعزاز ہے، کتنا نمایاں! اور بلاشبہ کسی قوم کے راستے سے ایسی نعمت کا چھن جانا جسے وہ لوٹا نہیں سکتے، سخت ترین (مصیبتوں) میں سے ہے، اور نعمت تو اسی وقت قائم رہتی ہے جب نعمت پانے والا نعمت دینے والے کا شکر ادا کرے۔“