حدیث نمبر: 3451
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْفَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَنْصُورُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَنَّاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْجُنَيْدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ قَالَ رَأَيْتُ وُهَيْبَ بْنَ الْوَرْدِ صَلَّى ذَاتَ يَوْمٍ الْعِيدَ فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّاسُ جَعَلُوا يَمُرُّونَ بِهِ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ ثُمَّ زَفَرَ ثُمَّ قَالَ : لَئِنْ كَانَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ أَصْبَحُوا مُسْتَيْقِنِينَ أَنَّهُ قَدْ تُقُبِّلَ مِنْهُمْ شَهْرُهُمْ هَذَا لَكَانَ يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يُصْبِحُوا مَشَاغِيلَ بِأَدَاءِ الشُّكْرِ ، وَلَئِنْ كَانَتِ الْأُخْرَى لَقَدْ كَانَ يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يُصْبِحُوا أَشْغَلَ وَأَشْغَلَ .
ترجمہ

محمد بن یزید بن خنیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے وہیب بن الورد رحمہ اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے ایک دن عید کی نماز پڑھی، پھر جب لوگ لوٹے تو ان کے پاس سے گزرنے لگے۔ انہوں نے لوگوں کی طرف دیکھا، پھر ایک لمبی آہ بھری اور فرمایا: ”اگر یہ لوگ اس یقین کے ساتھ صبح کریں کہ ان کا یہ مہینہ (رمضان) ان سے قبول کر لیا گیا ہے، تو ان کے لیے مناسب تھا کہ وہ شکر ادا کرنے میں مشغول ہو کر صبح کرتے۔ اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہے (یعنی قبولیت کا یقین نہیں) تو ان کے لیے مناسب تھا کہ وہ اس سے کہیں زیادہ (فکر و عبادت میں) مشغول ہو کر صبح کرتے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3451
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3725
تخریج حدیث «أخرجه أبو نعيم فى (الحلية) 8/ 149»