شعب الایمان — حدیث نمبر 3443
باب: عیدین کی رات اور دن کے بارے میں۔
في ليلة العيدين ويومهما
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَصَدَّقُوا قَبْلَ الصَّلَاةِ ، ( قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى ) .
وَقُولُوا كَمَا قَالَ أَبُوكُمْ : ( رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ) .
وَقُولُوا كَمَا قَالَ نُوحٌ : ( وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ ) .
وَقُولُوا كَمَا قَالَ إِبْرَاهِيمُ : ( وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ ) .
وَقُولُوا كَمَا قَالَ مُوسَى : ( رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ) .
وَقُولُوا كَمَا قَالَ ذُو النُّونِ : ( لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ) .
فَأُرَاهُ كَتَبَ : مَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ مَا يَتَصَدَّقُ بِهِ فَلْيَصُمْ . يُرِيدُ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - بَعْدَ الْعِيدِ .جعفر بن برقان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس امام عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا خط آیا: ”نماز سے پہلے صدقہ کرو، ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ﴾ ”یقیناً وہ کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی، اور اپنے رب کا نام یاد کیا، پھر نماز پڑھی۔“
اور وہی کہو جو تمہارے باپ نے کہا تھا: ﴿رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ”اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم ضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔“
اور وہی کہو جو نوح نے کہا تھا: ﴿وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُن مِّنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ”اور اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں خسارہ پانے والوں میں سے ہو جاؤں گا۔“
اور وہی کہو جو ابراہیم نے کہا تھا: ﴿وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ﴾ ”اور وہ ذات جس سے مجھے امید ہے کہ روزِ جزا میری خطا معاف فرما دے گی۔“
اور وہی کہو جو موسیٰ نے کہا تھا: ﴿رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾ ”اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس مجھے بخش دے، تو اللہ نے اسے بخش دیا، بے شک وہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“
اور وہی کہو جو ذوالنون نے کہا تھا: ﴿لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔“
“ میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا: ”جس کے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ نہ ہو وہ روزہ رکھ لے۔“ ان کی مراد—واللہ اعلم—عید کے بعد (روزہ رکھنے) سے ہے۔