شعب الایمان — حدیث نمبر 3268
باب: فصل: جسے اللہ بغیر سوال کے مال عطا فرمائے۔
فصل فيمن آتاه الله مالا من غير مسألة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلِمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ : أَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ فَرَدَدْتُهُ ، قَالَ : "مَا حَمَلَكَ أَنْ تَرُدَّ مَا أَرْسَلْنَا بِهِ إِلَيْكَ ؟ " قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَلَيْسَ قُلْتَ لِي : "إِنَّ خَيْرًا لَكَ أَنْ لَا تَأْخُذَ مِنَ النَّاسِ شَيْئًا " ؟ قَالَ : "إِنَّمَا ذَلِكَ أَنْ لَا تَسْأَلَ النَّاسَ ، وَمَا جَاءَ مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَكَ اللَّهُ تَعَالَى " .سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میری طرف کچھ مال بھیجا تو میں نے اسے واپس لوٹا دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو مال ہم نے تمہاری طرف بھیجا تھا اسے واپس کرنے پر تمہیں کس چیز نے آمادہ کیا؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ﷺ نے مجھ سے یہ نہیں فرمایا تھا: ”تمہارے لیے بہتر یہ ہے کہ تم لوگوں سے کچھ بھی نہ لو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا مطلب تو صرف یہ ہے کہ تم لوگوں سے سوال نہ کرو، اور جو مال بغیر مانگے آ جائے تو وہ محض رزق ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا فرمایا ہے۔“