شعب الایمان — حدیث نمبر 3267
باب: فصل: جسے اللہ بغیر سوال کے مال عطا فرمائے۔
فصل فيمن آتاه الله مالا من غير مسألة
فَصْلٌ "فِيمَنْ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ ، فَأَقُولُ : أَعْطِهِ أَفْقَرَ مِنِّي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "خُذْهُ ، وَمَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ ، وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلَا سَائِلٍ فَخُذْهُ ، وَمَا لَا فَلَا تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ .
وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ يُونُسَ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”نبی کریم ﷺ مجھے عطیہ دیتے تو میں عرض کرتا: ”یہ اسے دے دیجیے جو مجھ سے زیادہ محتاج ہو۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے لے لو، اور اس مال میں سے جو کچھ تمہارے پاس اس حال میں آئے کہ نہ تم اس کے طمع میں ہو اور نہ مانگنے والے، تو اسے لے لیا کرو، اور جو اس طرح نہ آئے تو اس کے پیچھے اپنے نفس کو نہ لگاؤ۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے یحییٰ بن بکیر سے روایت کیا ہے۔
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے یونس سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔