شعب الایمان — حدیث نمبر 3225
باب: فصل: جب سوال کیا جائے اور دینے کو کچھ نہ ہو تو معذرت کرنا۔
فصل في الاعتذار إذا سئل ولم يكن عنده ما يعطي منه
حدیث نمبر: 3225
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَاذَانَ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، قَالَ : شَكَا أَهْلُ دِمَشْقَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ أَثْمَارَهَا قَالَ : إِنَّكُمْ أَطَلْتُمْ حِيطَانَهَا ، وَأَكْثَرْتُمْ حُرَّاسَهَا ، فَجَاءَهَا الْوَيْلُ مِنْ فَوْقِهَا .ترجمہ
حسان بن عطیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اہلِ دمشق نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے اپنے پھلوں کی شکایت کی۔ تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے ان باغوں کی دیواریں اونچی کر لیں اور ان کے پہرے دار بہت بڑھا دیے، چنانچہ ان پر اوپر سے تباہی آ پڑی۔“