شعب الایمان — حدیث نمبر 3224
باب: فصل: جب سوال کیا جائے اور دینے کو کچھ نہ ہو تو معذرت کرنا۔
فصل في الاعتذار إذا سئل ولم يكن عنده ما يعطي منه
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَجَبِيُّ ، وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ (عَامِرِ) بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، أَحَدُ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، إِمَامُ مَسْجِدِ قِبَاءَ ، قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيِّ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَارَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ ، فَرَأَى جَفْنَةً مِنَ الْأَمْوَالِ لَمْ يَكُنْ رَآهَا قَبْلَ ذَلِكَ ، فَقَالَ لَهُمْ : "مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! " فَقَالُوا : لَبَّيْكَ رَسُولَ اللَّهِ! بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا . قَالَ : "لَوْ أَنَّكُمْ إِذَا هَبَطْتُمْ لِعِيدِكُمْ ، يَعْنِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَكَثْتُمْ حَتَّى تَسْمَعُوا مِنْ قَوْلِي " قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ! بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا ، قَالَ : فَلَمَّا كَانَ الْجُمُعَةُ حَضَرُوا وَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَانْصَرَفَ ، وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، وَكَانَ قَبْلَ ذَلِكَ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ ، فَصَلَّاهُمَا فِي بَيْتِهِ حَيْثُ كَانَ يَوْمَئِذٍ فَإِنَّهُ تَنْفِلُهُمَا فِي الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ اسْتَقْبَلَهُمْ بِوَجْهِهِ قَالَ فَتَقَلَّبَ الْأَنْصَارُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ بِآبَائِنَا وَأُمَّهَاتِنَا أَنْتَ! قَالَ : "كُنْتُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذْ لَا تَعْبُدُونَ اللَّهَ تَحْمِلُونَ الْكَلَّ فِي أَمْوَالِكُمْ ، وَتَفْعَلُونَ الْمَعْرُوفَ ، وَتَصِلُونَ الرَّحِمَ ، حَتَّى إِذَا مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ بِالْإِسْلَامِ ، وَأَتَاكُمْ بِمُحَمَّدٍ إِذَا أَنْتُمْ تُحْصِنُونَ أَمْوَالَكُمْ! فِيمَا يَأْكُلُ ابْنُ آدَمَ أَجْرٌ ، وَفِيمَا يَأْكُلُ الطَّيْرُ أَجْرٌ " قَالَ : فَانْصَرَفَ ، وَمَا بَقِيَ أَحَدٌ إِلَّا هَدَمَ فِي مَالِهِ ثَلَاثِينَ بَابًا .سیدنا جابر بن عبداللہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بدھ کے دن بنو عمرو بن عوف کے محلے میں تشریف لائے اور ان کے مالوں میں سے ایک انگور کی بیل دیکھی جو آپ ﷺ نے اس سے پہلے نہیں دیکھی تھی۔ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت!“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم حاضر ہیں، ہمارے ماں باپ آپ پر قربان۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کاش جب تم اپنی عید کے لیے، یعنی جمعہ کے دن، (مسجد کی طرف) آؤ تو ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ میری بات سن لو۔“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر جب جمعہ کا دن آیا تو وہ حاضر ہوئے اور رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی اور فارغ ہو کر دو رکعتیں پڑھیں۔ اس سے پہلے آپ ﷺ کا معمول یہ تھا کہ جب جمعہ پڑھ لیتے تو اپنے گھر لوٹ جاتے اور وہ دونوں رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے، جہاں بھی ان دنوں ہوتے؛ مگر اس دن آپ ﷺ نے انہیں مسجد میں نفل کے طور پر پڑھا۔ پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو ان کی طرف رخ فرما لیا۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو انصار مسجد کی طرف پلٹ آئے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آ گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت!“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان! آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم جاہلیت میں، جب اللہ کی عبادت نہیں کرتے تھے، تب بھی اپنے مالوں میں (محتاجوں اور کمزوروں کا) بوجھ اٹھاتے تھے، نیکی کے کام کرتے تھے اور صلہ رحمی کرتے تھے؛ یہاں تک کہ جب اللہ نے تم پر اسلام کا احسان فرمایا اور محمد ﷺ کو تمہارے پاس بھیجا تو تم اپنے مالوں کو دیواروں سے محفوظ کرنے لگے! حالانکہ جو کچھ ابن آدم کھاتا ہے اس میں بھی اجر ہے اور جو کچھ پرندہ کھاتا ہے اس میں بھی اجر ہے۔“ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر وہ لوٹے تو ان میں سے کوئی باقی نہ رہا مگر اس نے اپنے مال میں سے تیس دروازے گرا دیے۔
• الحجبي (بفخح المهملة والجيم ثم الموحدة)، عبد الله بن عبد الوهاب، أبو محمد البصري (م ٢٢٨ هـ). ثقة. من العاشرة (خ س).
• عاصم بن سويد بن عامر بن يزيد بن جارية الأنصاري، إمام مسجد قباء مقبول. من السابعة (س).
• محمد بن موسى بن الحارث. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٣٩٧). وفي الأصل و(ن): "محمد بن يوسف بن الحارث، عن أبيه، عن جده". والتصحيح من "صحيح ابن خزيمة".
• وأبوه موسى بن الحارث.