شعب الایمان — حدیث نمبر 322

باب: فصل: وہ امور جن سے اللہ اپنے فضل و رحمت سے بندوں سے درگزر فرماتا ہے اور ان پر مؤاخذہ نہیں کرتا۔

فصل فيما يجاوز الله عن عباده ، ولا يؤاخذهم به فضلا منه ورحمة

حدیث نمبر: 322
فَصْلٌ فِيمَا يُجَاوِزُ اللَّهُ عَنْ عِبَادِهِ ، وَلَا يُؤَاخِذُهُمْ بِهِ فَضْلًا مِنْهُ وَرَحْمَةً .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَ .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ) الْآيَةَ ، فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ بَرَكُوا عَلَى الرُّكَبِ ، ثُمَّ قَالُوا : أَيْ رَسُولَ اللَّهِ كُلِّفْنَا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا نُطِيقُ الصَّلَاةِ ، وَالصِّيَامِ ، وَالزَّكَاةِ ، وَالصَّدَقَةِ ، وَقَدْ نَزَلَتْ عَلَيْكَ هَذِهِ الْآيَةُ وَلَا نُطِيقُهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَتُرِيدُونَ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ : أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا ، بَلْ قُولُوا : ( سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ) قَالُوا : ( سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ) .
فَلَمَّا قَرَأَهَا الْقَوْمُ وَذَلَّتْ بِهَا أَلْسِنَتُهُمْ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِثْرِهَا : ( آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ) إِلَى قَوْلِهِ ( غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ) .
فَلَمَّا فَعَلُوا ذَلِكَ نَسَخَهَا اللَّهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ) قَالَ : نَعَمْ ( رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا ) قَالَ : نَعَمْ ( رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ) قَالَ : نَعَمْ ( وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ) قَالَ : نَعَمْ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ بِسْطَامٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ الْمِنْهَالِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی ﴿اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے﴾ (آخر تک)، تو یہ بات رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم پر بہت گراں گزری۔ چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں ان اعمال کا مکلف بنایا گیا جن کی ہم طاقت رکھتے ہیں، یعنی نماز، روزہ، زکاۃ اور صدقہ، مگر آپ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے جس کی ہم طاقت نہیں رکھتے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم بھی وہی کہنا چاہتے ہو جو تم سے پہلے دونوں کتابوں والوں نے کہا تھا کہ ‘ہم نے سنا اور نافرمانی کی’؟ بلکہ یوں کہو: ﴿ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾۔“ چنانچہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ﴿ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾۔
پھر جب ان لوگوں نے یہ کلمات پڑھے اور ان کی زبانیں ان سے رواں ہو گئیں تو اللہ عزوجل نے اس کے فوراً بعد یہ آیت نازل فرمائی: ﴿رسول اس پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کیا گیا اور مومن بھی﴾ سے لے کر ﴿اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے﴾ تک۔
پھر جب انھوں نے ایسا کر لیا تو اللہ نے اس (پہلے حکم) کو منسوخ فرما دیا اور اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، اسی کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر ہے جو اس نے کیا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہمیں نہ پکڑنا﴾ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اے ہمارے رب! اور ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا جو ہم سے پہلے تھے﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“ ﴿اور ہمیں معاف فرما دے، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے، پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما﴾ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہاں۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں امیہ بن بسطام اور محمد بن منہال سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن من شعب الايمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض / حدیث: 322
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 327
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 507) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 27904، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 139، والبزار فى (مسنده) برقم: 5113، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1627، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 407، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 8960»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 168 | صحيح مسلم: 125 | شعب الإيمان: 2184
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• العلاء هو ابن عبد الرحمن الحرقي. ثقة. مر.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 125 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر آیت اتری: ’’آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے اور تمھارے نفسوں (دلوں) میں جو کچھ ہے اس کو ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ اس پر تمھارا محاسبہ کرے گا، پھر جسے چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا۔ اور اللہ جو چاہے کر سکتا ہے۔‘‘ (بقرة: 284) تو رسول اللہ ﷺ کے ساتھیوں پر شاق گزری تو وہ رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہو کر دو زانو بیٹھ گئےاور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول!... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:329]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: نَسْخٌ: کا لغوی معنی ہے ازالہ کرنا، ہٹا دینا، کہتے ہیں: "نَسَخَتِ الشَّمْسُ الظِّلَّ" ’’دھوپ نے سایہ زائل کر دیا۔
‘‘ دوسرا معنی ہے: نقل کرنا، کہتے ہیں: "نَسَخْتُ الْكِتَابَ" ’’میں نے کتاب نقل کی۔
‘‘ فوائد ومسائل:
صحابہ کرامؓ ﴿مَا فِي أَنفُسِكُمْ﴾ کے (ما)
کو عام سمجھا، کہ دل کے اندر جو وساوس آتے ہیں، یا جن خیالات کا خطور ہوتا ہے، یا دل کے اندر جو عقائد وافکار جم جاتے ہیں، سب اس میں داخل ہوتے ہیں۔
جب کہ دل کے اندر پیدا ہونے والے خیالات یا وساوس جو آتے اور گزرجاتے ہیں، وہ انسان کے بس میں نہیں ہیں۔
اگر ان پر بھی مواخذہ ہو تو کوئی انسان مواخذہ سے بچ نہیں سکے گا، اس لیے یہ آیت ان کے لیے انتہائی پریشانی اور اضطراب کا باعث بنی، اور وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جبکہ یہ ظاہری معنی مراد نہیں تھا۔
مواخذہ تو انہی افکار ونظریات یا دل میں جم جانے والے عقائد وتصورات پر ہے جن کو انسان شعوری طور پر دل میں جگہ دیتا ہے، اس لیے آپ نے جواب دیا: اہل کتاب والا طرز عمل اختیار نہ کرو، کہ جو کام ان کے بس میں ہوتے تھے، وہاں بھی ان کا عمل سَمِعْنَا اور عَصَیْنَا تھا کہ (سن لیا لیکن عمل نہیں کریں گے)
۔
صحابہ کرامؓ نے سر تسلیم ختم کر دیا، تو اگلی آیت میں ظاہری معنی لینے کی تردید کر دی گئی اور پہلی آیت کا مفہوم واضح ہوگیا۔
ظاہری معنی کی تبدیلی وتغییر یا ازالہ کو نسخ سے تعبیر کیا گیا ہے، رفع حکم والا معنی مراد نہیں ہے کہ پہلے تو یہی حکم کہ وساوس وخطرات پر بھی مواخذہ ہوگا، جو انسان کے بس میں نہیں ہیں اور پھر ﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا﴾ سے اس حکم کو منسوخ کر دیا گیا ہو، بلکہ اللہ کا مقصد پہلے ہی سے دل میں جم جانے عقائد واعمال تھے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 329 سے ماخوذ ہے۔