ریاض الصالحین — حدیث نمبر 168
باب: اللہ کے حکم کے آگے سر جھکانے کا وجوب، اور جسے اس کی طرف بلایا جائے یا نیکی کا حکم دیا جائے یا برائی سے روکا جائے وہ کیا کہے
باب في وجوب الانقياد لحكم الله وما يقوله من دُعِيَ إِلَى ذلِكَ وأُمِرَ بمعروف أَوْ نُهِيَ عن منكر
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ [النساء: ٦٥]، وَقالَ تَعَالَى: ﴿إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾ [النور: ٥١].
وفيه من الأحاديث: حديث أَبي هريرة المذكور في أول الباب قبله وغيره من الأحاديث فِيهِ.اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس نہیں، آپ کے رب کی قسم! وہ مومن نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اپنے باہمی جھگڑوں میں آپ کو فیصل مان لیں، پھر آپ جو فیصلہ کریں اس پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور پوری طرح تسلیم کر لیں۔“ (سورۃ النساء: 65)
اور فرمایا: ”مومنوں کی بات تو یہی ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جائے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کریں تو وہ کہتے ہیں: ہم نے سنا اور اطاعت کی، اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔“ (سورۃ النور: 51)
اور اس (باب) میں احادیث میں سے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ہے جو اس سے پہلے والے باب کے شروع میں ذکر ہوئی (حدیث نمبر 156)، اور اس باب کی دوسری احادیث بھی۔
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: ﴿للهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَو تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللهُ﴾ الآية [البقرة: ٢٨٣] اشْتَدَّ ذلِكَ عَلَى أصْحَابِ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَأتَوا رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ بَرَكُوا عَلَى الرُّكَبِ، فَقَالُوا: أيْ رسولَ الله، كُلِّفْنَا مِنَ الأَعمَالِ مَا نُطِيقُ: الصَّلاةَ والجِهَادَ والصِّيامَ والصَّدَقَةَ، وَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيْكَ هذِهِ الآيَةُ وَلا نُطيقُها. قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أتُرِيدُونَ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ أَهْلُ الكتَابَينِ مِنْ قَبْلِكُمْ: سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا؟ بَلْ قُولُوا: سَمِعنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ المَصِيرُ» فَلَمَّا اقْتَرَأَهَا القومُ، وَذَلَّتْ بِهَا ألْسنَتُهُمْ أنْزَلَ اللهُ تَعَالَى في إثرِهَا: ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ﴾ [البقرة: ٢٨٥]. فَلَمَّا فَعَلُوا ذلِكَ نَسَخَهَا اللهُ تَعَالَى، فَأنزَلَ الله - عز وجل: ﴿لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا﴾ [البقرة: ٢٨٦] قَالَ: نَعَمْ ﴿رَبَّنَا وَلا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا﴾ قَالَ: نَعَمْ ﴿رَبَّنَا وَلا تُحَمِّلْنَا مَا لا طَاقَةَ لَنَا بِه﴾ قَالَ: نَعَمْ ﴿وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾ قَالَ: نَعَمْ. رواه مسلم.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا…“ آخر آیت تک (سورۃ البقرۃ: 284)، تو یہ بات رسول اللہ ﷺ کے صحابہ پر بہت گراں گزری۔ چنانچہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، پھر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں ایسے اعمال کا مکلف بنایا گیا جن کی ہم طاقت رکھتے ہیں: نماز، جہاد، روزہ اور صدقہ، اور اب آپ پر یہ آیت نازل ہوئی ہے جس کی ہم طاقت نہیں رکھتے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم وہی کہنا چاہتے ہو جو تم سے پہلے دونوں کتابوں والوں نے کہا تھا: ہم نے سنا اور نافرمانی کی؟ بلکہ تم کہو: ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“ پھر جب لوگوں نے اسے پڑھا اور ان کی زبانیں اس پر رواں ہو گئیں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد (یہ آیت) نازل فرمائی: ”رسول اس پر ایمان لایا جو اس کے رب کی طرف سے اس کی طرف نازل کیا گیا اور مومن بھی، سب اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، (وہ کہتے ہیں:) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، اور انہوں نے کہا: ہم نے سنا اور اطاعت کی، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“ (سورۃ البقرۃ: 285) پھر جب انہوں نے ایسا کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس (پہلی آیت کے حکم) کو منسوخ کر دیا اور اللہ عزوجل نے نازل فرمایا: ”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، اس کے لیے وہی ہے جو اس نے (نیکی) کمائی اور اسی پر ہے جو اس نے (برائی) کمائی۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں تو ہماری گرفت نہ فرما۔“ (سورۃ البقرۃ: 286) (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: ہاں۔ ”اے ہمارے رب! اور ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔“ فرمایا: ہاں۔ ”اے ہمارے رب! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں۔“ فرمایا: ہاں۔ ”اور ہمیں معاف فرما، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولیٰ ہے، پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔“ فرمایا: ہاں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ» : یہود و نصاریٰ۔
«اقْتَرَأَهَا» : یعنی اسے پڑھا۔ (ان سب کے لیے دیکھیے: دلیل الفالحین 1/229)
اليهود والنصارى.
أي قرأها. انظر في هذا كله دليل الفالحين ١/ ٢٢٩.