شعب الایمان — حدیث نمبر 3217
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
حدیث نمبر: 3217
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : شَوَى لِنَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ دَجَاجَةً ، فَجَاءَ سَائِلٌ فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ ، فَقَالَ لَهُ إِنْسَانٌ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : إِنِّي أَبْغِي مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا .ترجمہ
امام مسعر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ کے لیے مرغی بھونی گئی تو ایک سائل آ گیا، انہوں نے وہ مرغی اسے دے دی۔ اس پر کسی آدمی نے انہیں (کچھ) کہا تو انہوں نے فرمایا: ”میں تو اس چیز کا طالب ہوں جو اس سے کہیں بہتر ہے۔“