شعب الایمان — حدیث نمبر 3216
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
حدیث نمبر: 3216
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ رَحِمَهُ اللَّهُ ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ خَثْيَمٍ أَنَّهُ قَالَ لِأَهْلِهِ : اصْنَعُوا لَنَا خَبِيصًا ، فَصَنَعَ ، فَدَعَا رَجُلًا كَانَ بِهِ خَبَلٌ ، فَجَعَلَ يُلْقِمَهُ وَلُعَابُهُ يَسِيلُ : فَلَمَّا أَكَلَ وَخَرَجَ ، قَالَ لَهُ أَهْلُهُ : تَكَلَّفْنَا وَصَنَعْنَا ثُمَّ أَطْعَمْتَهُ ، مَا يَدْرِي هَذَا مَا أَكَلَ ، قَالَ الرَّبِيعُ : لَكِنَّ اللَّهَ يَدْرِي .ترجمہ
ربیع بن خثیم رحمہ اللہ نے اپنے گھر والوں سے کہا: ”ہمارے لیے خبیص (ایک میٹھا حلوہ) بناؤ۔“ چنانچہ انہوں نے بنا دیا۔ پھر انہوں نے ایک ایسے آدمی کو بلایا جس کی عقل میں خلل تھا اور اسے اپنے ہاتھ سے لقمے کھلانے لگے جبکہ اس کی رال بہہ رہی تھی۔ جب وہ کھا کر چلا گیا تو ان کے گھر والوں نے ان سے کہا: ”ہم نے تکلف کیا اور بنایا، پھر آپ نے اسے کھلا دیا، اسے تو معلوم ہی نہیں کہ اس نے کیا کھایا۔“ ربیع رحمہ اللہ نے فرمایا: ”لیکن اللہ تو جانتا ہے۔“