شعب الایمان — حدیث نمبر 3213
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدُابَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَاهِبًا عَبْدَ اللَّهَ فِي صَوْمَعَتِهِ سِتِّينَ سَنَةً ، فَجَاءَتِ امْرَأَةٌ ، فَنَزَلَتْ إِلَى جَنْبِهِ ، وَنَزَلَ إِلَيْهَا فَوَاقَعَهَا سِتَّ لَيَالٍ ثُمَّ سَقَطَ فِي يَدِهِ ، فَهَرَبَ فَأَتَى مَسْجِدًا ، فَأَوَى فِيهِ ثَلَاثًا لَا يَطْعَمُ شَيْئًا ، فَأُتِيَ بِرَغِيفٍ ، فَكَسَرَهُ فَأَعْطَى رَجُلًا عَنْ يَمِينِهِ نِصْفَهُ ، وَأَعْطَى آخَرَ عَنْ يَسَارِهِ نِصْفَهُ ، فَبَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَكَ الْمَوْتِ ، فَقَبَضَ رُوحَهُ ، فَوُضِعَتِ السِّتُّونَ فِي كَفَّةٍ وَوُضِعَتِ السِّتَّةُ فِي كَفَّةٍ فَرَجَحَتْ يَعْنِي السِّتَّةَ ، ثُمَّ وُضِعَ الرَّغِيفُ فَأَرْجَحَ يَعْنِي رَجَحَ السِّتَّةَ .
هَكَذَا قَالَ أَبُو دَاوُدَ أَوْ نَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک راہب نے ساٹھ سال اپنے صومعے میں اللہ کی عبادت کی، پھر ایک عورت آئی اور اس کے پہلو میں آ ٹھہری، وہ بھی اس کی طرف اتر آیا اور چھ راتوں تک اس کے ساتھ گناہ میں مبتلا رہا، پھر وہ سخت پشیمان ہوا اور بھاگ نکلا، ایک مسجد میں آ کر پناہ لی اور تین دن وہاں اس حال میں رہا کہ کچھ نہ کھایا۔ پھر اس کے پاس ایک روٹی لائی گئی تو اس نے اسے توڑا، اور آدھی اپنے دائیں طرف والے آدمی کو دے دی اور آدھی بائیں طرف والے دوسرے آدمی کو دے دی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس ملک الموت کو بھیجا تو انہوں نے اس کی روح قبض کر لی۔ (حساب کے وقت) ساٹھ سال (کی عبادت) ایک پلڑے میں رکھی گئی اور چھ راتیں (کا گناہ) دوسرے پلڑے میں رکھی گئیں تو چھ راتیں بھاری پڑ گئیں، پھر روٹی (کا صدقہ) رکھا گیا تو اس نے چھ راتوں کو پیچھے چھوڑ دیا یعنی وہ ان پر بھاری ہو گیا۔
ابو داؤد رحمہ اللہ نے اسی طرح بیان کیا، یا اس سے ملتے جلتے الفاظ کہے۔
• أبو الزعراء هو الأكبر، عبد الله بن هانئ، الكوفي. وثقه العجلي. من الثانية (ت س).