شعب الایمان — حدیث نمبر 3207
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ مِسْكِينًا سَأَلَهَا وَهِيَ صَائِمَةٌ ، وَلَيْسَ فِي بَيْتِهَا إِلَّا رَغِيفٌ ، فَقَالَتْ لِمَوْلَاةٍ لَهَا : أَعْطِيهِ إِيَّاهُ .
فَقَالَتْ : لَيْسَ لَكِ مَا تُفْطِرِينَ عَلَيْهِ . قَالَتْ : أَعْطِيهِ إِيَّاهُ . فَفَعَلَتْ ، قَالَتْ : فَمَا أَمْسَيْنَا حَتَّى أَهْدَى لَنَا أَهْلُ بَيْتٍ أَوْ إِنْسَانٌ مِمَّنْ كَانَ يُهْدِي لَنَا - شَاةً وَكَتِفَهَا . فَدَعَتْنِي عَائِشَةُ فَقَالَتْ : كُلِي مِنْ هَذَا . لَهَذَا خَيْرٌ مِنْ قُرْصِكِ .امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہیں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات پہنچی ہے کہ ایک مسکین نے ان سے سوال کیا جبکہ وہ روزے سے تھیں اور ان کے گھر میں ایک روٹی کے سوا کچھ نہ تھا، تو انہوں نے اپنی ایک لونڈی سے کہا: ”یہ اسے دے دو۔“
اس نے عرض کیا: ”آپ کے پاس افطار کے لیے کچھ نہیں رہے گا۔“ انہوں نے فرمایا: ”یہی اسے دے دو۔“ چنانچہ اس نے دے دی۔ (لونڈی) کہتی ہیں: ”ابھی شام نہیں ہوئی تھی کہ کسی گھر والوں نے یا کسی ایسے شخص نے جو ہمیں ہدیہ بھیجا کرتا تھا، ہمارے لیے ایک بکری اور اس کا شانہ ہدیہ بھیجا۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”اس میں سے کھاؤ، یہ تمہاری اس روٹی سے بہتر ہے۔“