شعب الایمان — حدیث نمبر 3206
باب: پاکیزہ کمائی سے صدقہ کرنا۔
التصدق من كسب طيب
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ .
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ (قَالَا) حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : مَرِضَ ابْنُ عُمَرَ فَاشْتَهَى عِنَبًا أَوَّلَ مَا جَاءَ الْعِنَبُ ، فَأَرْسَلَتْ صَفِيَّةُ امْرَأَتُهُ بِدِرْهَمٍ ، فَاشْتَرَتْ عُنْقُودًا بِدِرْهَمٍ ، فَاتَّبَعَ الرَّسُولَ سَائِلٌ ، فَلَمَّا أَتَى الْبَابَ وَدَخَلَ ، قَالَ السَّائِلُ : السَّائِلُ . قَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَعْطُوهُ إِيَّاهُ ، فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ ، ثُمَّ أَرْسَلَتْ بِدِرْهَمٍ آخَرَ فَاشْتَرَتْ بِهِ عُنْقُودًا ، فَاتَّبَعَ الرَّسُولَ السَّائِلُ ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْبَابِ وَدَخَلَ فَقَالَ السَّائِلُ : السَّائِلُ . قَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَعْطُوهُ إِيَّاهُ ، فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ . فَأَرْسَلَتْ صَفِيَّةُ إِلَى السَّائِلِ فَقَالَتْ : وَاللَّهِ لَئِنْ عُدْتَ لَا تُصِيبُ مِنِّي خَيْرًا ، ثُمَّ أَرْسَلَتْ بِدِرْهَمٍ آخَرَ فَاشْتَرَتْ بِهِ .نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیمار ہوئے تو انگور کا موسم شروع ہوتے ہی انہیں انگور کی خواہش ہوئی۔ ان کی اہلیہ صفیہ رحمہا اللہ نے ایک درہم دے کر آدمی بھیجا اور ایک درہم کا انگور کا ایک خوشہ خریدا گیا۔ قاصد کے پیچھے ایک سائل لگ گیا۔ جب قاصد دروازے پر پہنچا اور اندر داخل ہوا تو سائل نے صدا لگائی: ”سائل (آیا ہے)!“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ اسے دے دو۔“ چنانچہ انہوں نے وہ اسے دے دیا۔ پھر صفیہ رحمہا اللہ نے ایک اور درہم بھیجا اور اس سے ایک خوشہ خریدا گیا۔ سائل پھر قاصد کے پیچھے لگ گیا، جب وہ دروازے تک پہنچا اور اندر داخل ہوا تو سائل نے کہا: ”سائل (آیا ہے)!“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ اسے دے دو۔“ چنانچہ انہوں نے وہ بھی اسے دے دیا۔ پھر صفیہ رحمہا اللہ نے سائل کو پیغام بھیجا کہ ”اللہ کی قسم! اگر تم پھر آئے تو مجھ سے کوئی بھلائی نہ پاؤ گے۔“ پھر انہوں نے ایک اور درہم بھیجا اور اس سے (انگور) خرید لیا۔