شعب الایمان — حدیث نمبر 3165
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّهِ : إِمَامٌ عَادِلٌ ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ اللَّهِ ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ حَسَبٍ وَجَمَالٍ ، فَقَالَ : إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعَلَّمَ شِمَالُهُ مَا أَنْفَقَتْ يَمِينُهُ ، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسْجِدِ إِذَا خَرَجَ مِنْهُ حَتَّى يَعُودَ إِلَيْهِ ، وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَى ذَلِكَ وَتَفَرَّقَا " .
رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبٍ ، عَنْ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ وَهُوَ مُخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ ، .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَمَعْنَى ذَلِكَ أَنَّهَا إِذَا لَمْ تَكُنْ وَاجِبَةً جَرَى فِيهِ الرِّيَاءُ عِنْدَ الْإِبْدَاءِ ، وَإِذَا أُخْفِيَتْ كَانَتْ مِنَ الرِّيَاءِ أَبَعْدَ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (راوی کو شک ہے) کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سات قسم کے لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن اپنے (عرش کے) سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا: عادل حکمران؛ وہ نوجوان جس نے اللہ کی عبادت میں پرورش پائی؛ وہ آدمی جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تو اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے؛ وہ آدمی جسے کسی خاندانی وجاہت اور حسن و جمال والی عورت نے (برائی کی) دعوت دی تو اس نے کہا: ”میں اللہ سے ڈرتا ہوں“؛ وہ آدمی جس نے کوئی صدقہ دیا اور اسے اتنا چھپایا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہوئی کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا؛ وہ آدمی جس کا دل مسجد سے لگا رہتا ہے، جب وہ اس سے نکلتا ہے یہاں تک کہ اس کی طرف لوٹ آئے؛ اور وہ دو آدمی جنہوں نے اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کی، اسی (محبت) پر اکٹھے ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے۔“
اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر رحمہ اللہ نے خبیب سے، انہوں نے حفص سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بغیر کسی شک کے روایت کیا ہے، اور یہ صحیحین میں مخرَّج ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا مطلب یہ ہے کہ جب صدقہ واجب نہ ہو تو اسے ظاہر کرنے میں ریاکاری در آ سکتی ہے، اور جب اسے چھپا لیا جائے تو وہ ریاکاری سے زیادہ دور ہوتا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اگرچہ درجات و مراتب میں فرق ہے اپنے عہدہ کے مطابق سایہ ملے گا ظل کی اللہ کی طرف نسبت محض تشریف و تعظیم کے لیے ہے جیسے بیت اللہ ناقۃاللہ اصل مقصد اللہ کے عرش کا سایہ ہے جیسا کہ بعض روایات میں اس کی صراحت موجود ہے۔
(منة المنعم ج 2 ص112 حاشیہ نمبر91)
ابوہریرہ یا ابو سعید خدری رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سات قسم کے لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس دن کہ جب اس کے (عرش کے) سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا: ان میں سے ایک انصاف کرنے والا حکمراں ہے، دوسرا وہ نوجوان ہے جو اللہ کی عبادت میں پلا بڑھا ۱؎، تیسرا وہ شخص ہے جس کا دل مسجد میں لگا ہوا ہو ۲؎ چوتھا وہ دو آدمی جنہوں نے صرف اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی، اسی کے واسطے جمع ہوتے ہیں اور اسی کے واسطے الگ ہوتے ہیں ۳؎، پانچواں وہ آدمی جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کرے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2391]
وضاحت:
1؎:
یعنی بچپن سے ہی اس کی تربیت اسلامی خطوط پرہوئی اورجوانی کی آنکھیں کھولتے ہی وہ اللہ کی عبادت کوسمجھتا تھا اورپھروہ اس پرکاربند رہا۔
2؎:
یعنی وہ اس انتظارمیں رہے کہ کب اذان ہواوروہ نمازپڑھنے کے لیے مسجد میں جائے۔
3؎:
یعنی ان کے اکٹھا ہونے اورجدا ہونے کی بنیاد دین ہے، گویا دین کی پابندی انہیں ایک دوسرے سے وابستہ رکھتی ہے اوردین سے انحراف انہیں باہم جدا کر دیتا ہے۔