شعب الایمان — حدیث نمبر 3164
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ هِنْدَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ قَالَ : كُنَّا يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ جُلُوسًا وَنَفَرٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ قَالَ : فَأَرْسَلْنَا إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا نَسْتَأْذِنُ لَنَا عَلَيْهَا ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهَا ، فَحَدَّثَتْنَا ، ثُمَّ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ سَائِلٌ مَرَّةً وَعِنْدِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرْتُ لَهُ بِشَيْءٍ ، ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُ بِهِ ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "تُرِيدِينَ أَنْ لَا يَخْرُجَ مِنْ بَيْتِكِ شَيْءٌ ، وَلَا يَدْخُلُ إِلَّا بِعِلْمِكِ " ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ : "مَهْلًا يَا عَائِشَةُ! لَا تُحْصِي فَيُحْصِيَ اللَّهُ عَلَيْكِ " .
قَالَ : مِنْهَا : أَنْ يُخْفِيَ صَدَقَتَهُ مَا اسْتَطَاعَ ثُمَّ لَا يَتَحَدَّثُ بِهَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيِّئَاتِكُمْ ) .سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اور مہاجرین و انصار کے کچھ لوگ بھی تھے، تو ہم نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پیغام بھیجا کہ ہمیں ان کے ہاں آنے کی اجازت دیں۔ ہم ان کے پاس گئے تو انہوں نے ہمیں حدیثیں سنائیں، پھر فرمایا: ”ایک بار میرے پاس ایک سائل آیا اور اس وقت رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف فرما تھے، میں نے اسے کچھ دینے کا حکم دیا، پھر میں نے وہ چیز منگوائی اور اسے دیکھنے لگی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم چاہتی ہو کہ تمہارے گھر سے کوئی چیز نہ نکلے اور نہ داخل ہو مگر تمہارے علم میں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”رک جاؤ، اے عائشہ! گن گن کر نہ رکھو، ورنہ اللہ بھی تمہیں گن گن کر دے گا۔“
(مصنف نے) کہا: اور اسی (صدقے کے آداب) میں سے یہ ہے کہ آدمی جہاں تک ہو سکے اپنا صدقہ چھپائے، پھر اس کا ذکر لوگوں سے نہ کرے۔ اللہ عز و جل نے فرمایا: ﴿إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ (اگر تم صدقات علانیہ دو تو یہ بھی اچھا ہے، اور اگر انہیں چھپا کر فقیروں کو دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے، اور وہ تمہاری کچھ برائیاں تم سے دور کر دے گا)۔
• خالد هو ابن يزيد المصري ثقة، مر.
• أمية بن هند المزني، ويقال: إنه هند بن سعد بن سهل بن حنيف مقبول من الخامسة (س ق).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ہمارے ساتھ کچھ مہاجرین و انصار بھی تھے، ہم نے ایک شخص کو ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے بھیجا، (انہوں نے اجازت دے دی، ہم ان کے پاس پہنچی تو انہوں نے کہا: ایک بار میرے پاس ایک مانگنے والا آیا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف فرما تھے، میں نے (خادمہ کو) اسے کچھ دینے کا حکم دیا، پھر میں نے اسے بلایا اسے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2550]