شعب الایمان — حدیث نمبر 3144
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
حدیث نمبر: 3144
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ الْبَيْضَةِ مِنَ الذَّهَبِ ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذِهِ صَدَقَةٌ ، وَمَا تَرَكْتُ بَعْدِي لِأَهْلِي غَيْرَهَا ، قَالَ : فَخَذَفَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا ، وَلَوْ أَصَابَهُ لَأَوْجَعَهُ ثُمَّ قَالَ : "يَعْمِدُ أَحَدُكُمْ فَيَنْخَلِعُ مِنْ مَالِهِ ، ثُمَّ يَصِيرُ عِيَالًا عَلَى النَّاسِ " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس انڈے کے برابر سونا لے کر آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! یہ صدقہ ہے، اور میں نے اپنے پیچھے اپنے گھر والوں کے لیے اس کے سوا کچھ نہیں چھوڑا۔“ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ نے وہ سونا اس کی طرف پھینک مارا، اور اگر وہ اسے لگ جاتا تو اسے تکلیف پہنچاتا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ارادہ کر کے اپنا سارا مال نکال دیتا ہے، پھر لوگوں پر بوجھ بن کر رہ جاتا ہے۔“