شعب الایمان — حدیث نمبر 3142
باب: نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
الاختيار في صدقة التطوع
"الِاخْتِيَارُ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ " .
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَلِيمِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : لِصَدَقَةِ التَّطَوُّعِ شَرَائِطُ :
مِنْهَا : أَنْ يَكُونَ مِنْ فَضْلِ الْمَالِ ، فَأَمَّا مَنْ كَانَ مَالُهُ مُسْتَغْرِقًا لِحَاجَتِهِ ، فَلَا يَنْبَغِي لَهُ (أَنْ يَتَصَدَّقَ عَلَى غَيْرِهِ وَيُحْرِمُ نَفْسَهُ ، وَهَكَذَا إِنْ كَانَ لَهُ عِيَالٌ فَلَا يَنْبَغِي لَهُ) أَنْ يَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ ، وَيَذَرُ عِيَالَهُ ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَالِهِ ، وَيُحْوِجُ نَفْسَهُ إِلَى غَيْرِهِ ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : ( وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ ، قَالَ : الْفَضْلُ عَنِ الْعِيَالِ .
وَرُوِّينَا فِيمَا مَضَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : "يَا ابْنَ آدَمَ إِنَّكَ إِنْ تَبْذُلِ الْفَضْلَ خَيْرٌ لَكَ ، وَإِنْ تُمْسِكْهُ شَرٌّ لَكَ " .”نفلی صدقے میں پسندیدہ طریقہ۔“
ابو عبداللہ حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نفلی صدقے کی کچھ شرائط ہیں: ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ضرورت سے زائد مال میں سے ہو۔ جس کا مال اس کی اپنی ضرورت ہی میں صرف ہو جاتا ہو، اس کے لیے مناسب نہیں کہ دوسرے پر صدقہ کرے اور خود کو محروم رکھے، اسی طرح اگر اس کے بال بچے ہوں تو اس کے لیے مناسب نہیں کہ اپنا مال صدقہ کر دے اور اپنے بال بچوں کو چھوڑ دے، اور کسی کے لیے مناسب نہیں کہ اپنا سارا مال صدقہ کر دے اور خود کو دوسروں کا محتاج بنا دے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ﴾“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس آیت کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”(عفو سے مراد) بال بچوں (کی ضروریات) سے زائد مال ہے۔“
اور ہم پیچھے نبی کریم ﷺ سے روایت کر چکے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابنِ آدم! اگر تو زائد مال خرچ کر دے تو یہ تیرے لیے بہتر ہے، اور اگر تو اسے روک رکھے تو یہ تیرے لیے برا ہے۔“
• ابن أبي ليلى هو محمد بن عبد الرحمن ضعفوه من قبل حفظه. وقد مر هذا الأثر بتخريجه برقم (٣١٢٣) من طريق وكيع، عن ابن أبي ليلى، فراجعه.