حدیث نمبر: 3057
وَبِهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاذَا يُنَجِّي الْعَبْدَ مِنَ النَّارِ ؟ قَالَ : "الْإِيمَانُ بِاللَّهِ " فَقُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَعَ الْإِيمَانِ عَمَلٌ ؟ قَالَ : "أَنْ تَرْضَخَ مِمَّا خَوَّلَكَ اللَّهُ أَوْ تَرْضَخَ مِمَا رَزَقَكَ اللَّهُ " قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، فَإِنْ كَانَ فَقِيرًا لَا يَجِدُ مَا يَرْضَخُ ؟ قَالَ : "يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ " قُلْتُ : إِنْ كَانَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ؟ قَالَ : "فَلْيُعِنِ الْأَخْرَقَ " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ لَا يُحْسِنُ أَنْ يَصْنَعَ ؟ قَالَ : "فَلْيُعِنْ مَظْلُومًا " (قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ ضَعِيفًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُعِينَ مَظْلُومًا ؟) قَالَ : "مَا تُرِيدُ أَنْ تَتْرُكَ لِصَاحِبِكَ مِنْ خَيْرٍ لِيُمْسِكْ أَذَاهُ عَنِ النَّاسِ " قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَ إِنْ فَعَلَ هَذَا يَدْخُلِ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : "مَا مِنْ مُؤْمِنٍ يُصِيبُ خَصْلَةً مِنْ هَذِهِ الْخِصَالِ إِلَّا أَخَذَتْ بِيَدِهِ حَتَّى تُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ " .
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: ”بندے کو جہنم سے کیا چیز نجات دلاتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا ایمان کے ساتھ کوئی عمل بھی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تم اس مال میں سے کچھ دو جو اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے، یا (فرمایا) اس میں سے کچھ دو جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! اگر وہ خود فقیر ہو اور اس کے پاس دینے کو کچھ نہ ہو تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے۔“ میں نے عرض کیا: ”اگر وہ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی بھی طاقت نہ رکھتا ہو تو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو وہ کسی اناڑی (کام نہ جاننے والے) کی مدد کرے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ خود کوئی کام اچھی طرح کرنا نہ جانتا ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو وہ کسی مظلوم کی مدد کرے۔“ (میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ کمزور ہو اور مظلوم کی مدد بھی نہ کر سکتا ہو؟“) آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کے لیے کوئی بھلائی چھوڑنا ہی نہیں چاہتے؟ (تو پھر) وہ اپنی تکلیف کو لوگوں سے روکے رکھے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ یہ کر لے تو جنت میں داخل ہو جائے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو مومن بھی ان خصلتوں میں سے کوئی ایک خصلت اختیار کر لیتا ہے تو وہ خصلت اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں پہنچا کر ہی چھوڑتی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3057
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى (الكبير) رقم 1650»