حدیث نمبر: 3056
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْأَسْفَاطِيُّ ، وَهُوَ عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ يَرْفَعُهُ - قَالَ : لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَهُ - : "وَإِفْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ أَخِيكَ صَدَقَةٌ ، وَأَمْرُكَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ ، وَإِمَاطَةُ الْحَجَرِ وَالشَّوْكِ وَالْعَظْمِ عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ صَدَقَةٌ ، وَهِدَايَتُكَ الرَّجُلَ فِي أَرْضِ الضَّالَّةِ صَدَقَةٌ " .
ترجمہ

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے (راوی کہتے ہیں: میں یہی سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع ہی بیان کیا ہے) کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی انڈیل دینا بھی صدقہ ہے، تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے، لوگوں کے راستے سے پتھر، کانٹے اور ہڈی کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے، اور تمہارا کسی بھٹکے ہوئے علاقے میں کسی آدمی کو راستہ بتا دینا بھی صدقہ ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة / حدیث: 3056
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 3328
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (572) (سنن الترمذي 1956) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1911) (سنن الترمذي 1956) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 33) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1956، والبزار فى (مسنده) برقم: 4070، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8338، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 474، 529»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1956
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو زميل هو سماك بن الوليد الحنفي، الكوفي. ليس به بأس. من الثالثة (بخ م-٤).
• مالك بن مرثد بن عبد الله الزماني. ثقة. من الثالثة (بخ ت س ق).
• وأبوه مرثد بن عبد الله. مقبول. من الثالثة (بخ ت س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1956 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´بھلائی کرنے کا بیان۔`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، پتھر، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1956]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہواکہ اس حدیث میں مذکور سارے کام ایسے ہیں جن کی انجام دہی پر ثواب اسی طرح ملتاہے جس طرح کسی صدقہ کرنے والے کو ملتاہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1956 سے ماخوذ ہے۔