شعب الایمان — حدیث نمبر 3034
باب: مال کی زکاۃ روکنے پر سخت وعید۔
التشديد على منع زكاة المال
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ : انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، فَلَمَّا رَآنِي مُقْبِلًا قَالَ : "هُمُ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ " . قَالَ : فَجِئْتُ حَتَّى جَلَسْتُ يَغْشَانِي مِنَ الْغَمِّ مَا شَاءَ اللَّهُ ، قُلْتُ : مَا شَأْنِي أَيُرَى فِيَّ شَيْءٌ ؟ قُلْتُ : مَنْ هُمْ ؟ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ؟ قَالَ : "هُمُ الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالًا ، إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ، وَمِنْ خَلْفِهِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ . مَا مِنْ رَجُلٍ يَمُوتُ فَيَدَعُ إِبِلًا أَوْ بَقَرًا أَوْ غَنَمًا لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهَا إِلَّا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَسْمَنَ مَا كَانَتْ وَأَعْظَمَهُ تَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا كُلَّمَا تَعَدَّتْ أُخْرَاهَا عَادَتْ عَلَيْهِ أُولَاهَا " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ ، وَزَادَ فِيهِ غَيْرُ ابْنِ نُمَيْرٍ : "حَتَّى يَقْضِي بَيْنَ النَّاسِ " ، وَزَادَ فِيهِ : "وَبَيْنَ يَدَيْهِ " ، وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ قَدْ صَرَّحَ فِيهِ بِالزَّكَاةِ .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے پاس پہنچا، آپ ﷺ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جب آپ ﷺ نے مجھے آتے دیکھا تو فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! وہی لوگ خسارے میں ہیں۔“ وہ کہتے ہیں: میں آ کر بیٹھ گیا اور مجھ پر اتنا غم چھایا جتنا اللہ نے چاہا۔ میں نے (دل میں) کہا: ”میرا کیا معاملہ ہے؟ کیا مجھ میں کوئی (خرابی) دیکھی گئی ہے؟“ پھر میں نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ زیادہ مال والے لوگ ہیں، سوائے اس کے جو یوں، یوں اور یوں اپنے دائیں، بائیں اور پیچھے لٹا دے، اور ایسے لوگ بہت تھوڑے ہیں۔ جو شخص بھی فوت ہو اور اپنے پیچھے اونٹ، گائیں یا بکریاں چھوڑ جائے جن کی زکوٰۃ اس نے ادا نہ کی ہو، تو وہ قیامت کے دن پہلے سے کہیں زیادہ موٹی اور بڑی ہو کر آئیں گی، اسے اپنے سینگوں سے ٹکریں ماریں گی اور اپنے کھروں سے روندیں گی؛ جب بھی ان کی آخری گزر جائے گی تو پہلی پھر اس پر لوٹ آئے گی۔“
شیخین (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے صحیح میں اعمش رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور ابن نمیر رحمہ اللہ کے علاوہ دوسروں نے اس میں یہ اضافہ کیا: ”یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے“ اور یہ اضافہ بھی کیا: ”اور اس کے سامنے“۔ اور اس حدیث میں زکوٰۃ کی صراحت موجود ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
اوردنیا میں ہی لوگوں کی نفرت اور غیظ وغضب کا نشانہ بنیں گے۔
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ کعبہ کے سائے میں بیٹھے تھے آپ نے مجھے آتا دیکھا تو فرمایا: " رب کعبہ کی قسم! قیامت کے دن یہی لوگ خسارے میں ہوں گے " ۲؎ میں نے اپنے جی میں کہا: شاید کوئی چیز میرے بارے میں نازل کی گئی ہو۔ میں نے عرض کیا: کون لوگ؟ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " یہی لوگ جو بہت مال والے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایسا ایسا کرے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سے لپ بھر کر اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور اپنے بائیں طرف اشارہ کیا، پھر فرمایا: " قسم ہے اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزكاة/حدیث: 617]
1؎:
زکاۃ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے تیسرا رکن ہے، اس کے لغوی معنی بڑھنے اور زیادہ ہونے کے ہیں، زکاۃ کو زکاۃ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ زکاۃ دینے والے کے مال کو بڑھاتی اور زیادہ کرتی ہے، اور ایک قول یہ ہے کہ اس کے معنی پاک کرنے کے ہیں اور زکاۃ کو زکاۃ اس لیے بھی کہتے ہیں کہ یہ مال کو پاک کرتی ہے اور صاحب مال کو گناہوں سے پاک کرتی ہے، اس کی فرضیت کے وقت میں علماء کا اختلاف ہے، اکثر علماء کا یہ قول ہے کہ 2ھ میں فرض ہوئی اور محققین علماء کا خیال ہے کہ یہ فرض تو مکہ میں ہی ہو گئی تھی مگر اس کے تفصیلی احکام مدینہ میں 2ھ میں نازل ہوئے۔
2؎:
یا توآپ کسی فرشتے سے بات کر رہے تھے، یا کوئی خیال آیا تو آپ نے ((هُمْ الْأَخْسَرُونَ)) فرمایا۔
3؎:
یہ عذاب عالم حشر میں ہو گا، حساب و کتاب سے پہلے۔
4؎:
یعنی روندنے اور سینگ مارنے کا سلسلہ برابر چلتا رہے گا۔
5؎:
اس کی تخریج سعید بن منصور، بیہقی، خطیب اور ابن نجار نے کی ہے، لیکن روایت موضوع ہے اس میں ایک راوی محمد بن سعید بورمی ہے جو کذاب ہے، حدیثیں وضع کرتا تھا۔
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ خانہ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، جب آپ نے ہمیں آتے دیکھا تو فرمایا: " وہ بہت خسارے والے لوگ ہیں، رب کعبہ کی قسم "! میں نے (اپنے جی میں) کہا: کیا بات ہے؟ شاید میرے بارے میں کوئی آیت نازل ہوئی ہے، میں نے عرض کیا: کون لوگ ہیں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں؟ آپ نے فرمایا: " بہت مال والے، مگر جو اس طرح کرے، اس طرح کرے " یہاں تک کہ آپ اپنے سامنے، اپنے دائیں، ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2442]
(2) قیامت کے دن صرف انسان ہی نہیں بلکہ ہر ذی روح چیز اٹھے گی۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کوئی اونٹ، بکری اور گائے والا اپنے مال کی زکاۃ ادا نہیں کرتا، تو اس کے جانور قیامت کے دن اس سے بہت بڑے اور موٹے بن کر آئیں گے جتنے وہ تھے، وہ اسے اپنی سینگوں سے ماریں گے اور کھروں سے روندیں گے، جب اخیر تک سب جا نور ایسا کر چکیں گے تو پھر باربار تمام جانور ایسا ہی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1785]
فوائد و مسائل:
(1)
زكاة نہ دینا بہت بڑا گناہ ہے۔
(2)
جانوروں میں بھی زکاۃ فرض ہے جس کی تفصیل اگلے ابواب میں آرہی ہے۔
(3)
کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کو میدان حشر میں بھی گناہوں کی سزا ملے گی۔
(4)
بعض صورتوں میں ممکن ہے کہ محشر کی یہ سزا ہی اس کے لیے کافی ہو جائے اور جہنم کی سزا نہ بھگتنی پڑے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ’’(اسے یہ عذاب ہوتا رہے گا)
اس دن جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے حتی کہ لوگوں کا فیصلہ ہو جائے گا پھر اسے جنت یا جہنم کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔‘‘ (صحیح مسلم، الزکاۃ، باب اثم مانع الزکاۃ، حدیث: 987)