شعب الایمان — حدیث نمبر 3006
باب: ماہِ رمضان کا قیام۔
قيام شهر رمضان
حدیث نمبر: 3006
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النُّحَاسِ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ قَالَ : " كَانَ لَنَا إِمَامٌ بِالْبَصْرَةِ يَخْتِمُ بِنَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي كُلِّ ثَلَاثٍ ، فَمَرِضَ ، فَأَمَّنَا غَيْرُهُ فَخَتَمَ بِنَا فِي كُلِّ أَرْبَعٍ فَرَأَيْنَا أَنَّهُ قَدْ ضَعَّفَ " .ترجمہ
خالد بن دریک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”بصرہ میں ہمارا ایک امام تھا جو رمضان کے مہینے میں ہر تین دن میں ہمیں قرآن ختم کراتا تھا، پھر وہ بیمار ہو گیا تو اس کے علاوہ دوسرے شخص نے ہماری امامت کی اور ہر چار دن میں ہمیں ختم کرایا، تو ہم نے خیال کیا کہ اس نے (قرأت میں) کمی کر دی ہے۔“