شعب الایمان — حدیث نمبر 3005
باب: ماہِ رمضان کا قیام۔
قيام شهر رمضان
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُرَشِيُّ بِهَرَاةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ قَالَ : كَانَ أَيُّوبُ يَؤُمُّ أَهْلَ مَسْجِدِهِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ، وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمْ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِثَلَاثِينَ آيَةً ، وَيَقُولُ هُوَ لِلنَّاسِ : " الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ " ، فَإِذَا قَنَتَ دَعَا بِدُعَاءِ الْقُرْآنِ وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَهُ . وَكَانَ فِي آخِرِ دُعَائِهِ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقُولُ : " اللَّهُمَّ اسْتَعْمِلْنَا لِسُنَّتِهِ ، وَأَوْزِعْنَا بِهَدْيِهِ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا " ، ثُمَّ يُكَبِّرُ وَيَسْجُدُ .ابن شوذب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایوب رحمہ اللہ رمضان کے مہینے میں اپنی مسجد والوں کی امامت کراتے تھے، اور ہر رکعت میں انہیں تیس آیات پڑھ کر سناتے تھے، اور لوگوں سے کہتے: ”نماز! نماز!“ پھر جب قنوت کرتے تو قرآنی دعا مانگتے اور ان کے پیچھے والے آمین کہتے۔ اپنی دعا کے آخر میں نبی ﷺ پر درود بھیجتے اور یہ دعا کرتے: «اللَّهُمَّ اسْتَعْمِلْنَا لِسُنَّتِهِ، وَأَوْزِعْنَا بِهَدْيِهِ، اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا» ”اے اللہ! ہمیں آپ ﷺ کی سنت پر عمل کی توفیق دے، آپ ﷺ کے طریقے کی پیروی کا الہام فرما، اے اللہ! ہمیں متقیوں کا امام بنا دے۔“ پھر تکبیر کہتے اور سجدے میں چلے جاتے۔
• أبو عبد الله محمد بن إسحاق القرشي، لم أعرفه.
• أبو عمير هو ابن النحاس الرملي عيسى بن محمد، مر.