شعب الایمان — حدیث نمبر 2918
باب: نماز کو اچھی طرح ادا کرنا اور دن رات کثرت سے پڑھنا، اور اس بارے میں سلفِ صالحین سے جو ہمیں ملا۔
تحسين الصلاة والإكثار منها ليلا ونهارا وما حضرنا عن السلف الصالحين في ذلك
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ - إِذَا خَرَجَ عَلَيْنَا فَنَظَرَ إِلَى الْقِبْلَةِ فَإِنْ رَأَى فِيهِ إِنْسَانًا قَالَ " حِلْتُمْ بَيْنِي وَبَيْنَ رَبِّي . وَكَانَ قَدْ حُبِّبَ إِلَيْهِ الصَّلَاةُ " .
قَالَ : وَسَمِعْتُ ثَابِتًا ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَذِنْتَ لِأَحَدٍ أَنْ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ فَأْذَنْ لِي " .جعفر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ثابت بنانی رحمہ اللہ کو (یہ کہتے) سنا: جب وہ ہمارے پاس تشریف لاتے اور قبلے کی طرف دیکھتے، پھر اگر اس میں کسی آدمی کو (نماز پڑھتے) دیکھتے تو فرماتے: ”تم میرے اور میرے رب کے درمیان حائل ہو گئے ہو۔“ اور انہیں نماز کی محبت عطا کر دی گئی تھی۔
جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور میں نے ثابت رحمہ اللہ کو یہ بھی کہتے سنا: «اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَذِنْتَ لِأَحَدٍ أَنْ يُصَلِّيَ فِي قَبْرِهِ فَأْذَنْ لِي» ”اے اللہ! اگر تو نے کسی کو اجازت دی ہو کہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھے تو مجھے بھی اجازت عطا فرما دے۔“