شعب الایمان — حدیث نمبر 2742
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السِّرَاجُ ، حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ : رَجُلٌ حَضَرَهَا بِلَهْوٍ فَهُوَ حَظُّهُ مِنْهَا ، وَرَجُلٌ حَضَرَهَا بِدُعَاءٍ فَهُوَ رَجُلٌ دَعَا اللَّهَ بِدُعَاءٍ ، فَإِنْ شَاءَ أَعْطَاهُ . وَإِنْ شَاءَ مَنَعَهُ ، وَرَجُلٌ حَضَرَهَا بِإِنْصَاتٍ وَسُكُوتٍ ، وَلَمْ يَتَخَطَّ رَقَبَةَ مُسْلِمٍ ، وَلَمْ يُؤْذِ أَحَدًا ، فَهِيَ كَفَّارَةٌ إِلَى الْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا ، وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ : ( مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ) .عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ میں تین قسم کے لوگ حاضر ہوتے ہیں: ایک وہ آدمی جو لغو اور کھیل کود کی حالت میں حاضر ہوتا ہے، تو اس کے حصے میں جمعہ سے بس یہی آتا ہے۔ دوسرا وہ آدمی جو دعا کے ارادے سے حاضر ہوتا ہے، تو وہ ایسا شخص ہے جس نے اللہ سے دعا مانگی، پھر اگر اللہ چاہے تو اسے عطا فرما دے اور اگر چاہے تو نہ دے۔ اور تیسرا وہ آدمی جو خاموشی اور سکوت کے ساتھ حاضر ہوتا ہے، کسی مسلمان کی گردن نہیں پھلانگتا اور کسی کو تکلیف نہیں دیتا، تو یہ جمعہ اس کے لیے اگلے جمعہ تک اور مزید تین دن کا کفارہ ہو جاتا ہے، کیونکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا﴾ ”جو شخص ایک نیکی لے کر آئے گا اسے اس کا دس گنا ملے گا۔“
• أحمد بن أبي عبيد الله، بشر السلمي، أبو عبد الله البصري الوراق (م بعد ٢٤٠ هـ). ثقة. من العاشرة (د ت س).
• حبيب المعلم، أبو محمد البصري مولى معقل بن يسار (م ١٣٠ هـ). قيل اسم أبيه زائدة، وقيل: زيد. صدوق. من السادسة (ع).