شعب الایمان — حدیث نمبر 2733-2734
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ - حَ
قَالَ وَحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ، ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً . فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْخَسْرُوجُرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُقَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ . . . فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ قُتَيْبَةَ كِلَاهُمَا ، عَنْ مَالِكٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن غسلِ جنابت کی طرح غسل کیا، پھر (پہلی گھڑی میں مسجد کی طرف) چل پڑا تو گویا اس نے اونٹ قربان کیا، اور جو دوسری گھڑی میں چلا تو گویا اس نے گائے قربان کی، اور جو تیسری گھڑی میں چلا تو گویا اس نے مینڈھا قربان کیا، اور جو چوتھی گھڑی میں چلا تو گویا اس نے مرغی قربان کی، اور جو پانچویں گھڑی میں چلا تو گویا اس نے انڈا قربان کیا۔ پھر جب امام (خطبے کے لیے) نکل آتا ہے تو فرشتے ذکر (خطبہ) سننے کے لیے حاضر ہو جاتے ہیں۔“
یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے امام مالک بن انس رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مثل روایت ذکر کی۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے «صحیح» میں عبداللہ بن یوسف سے روایت کیا ہے
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے قتیبہ سے روایت کیا ہے، ان دونوں (عبداللہ بن یوسف اور قتیبہ) نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا۔