شعب الایمان — حدیث نمبر 2713
باب: جمعہ کی فضیلت۔
فضل الجمعة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَعْدِ بْنِ عِبَادَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَالَ : " فِيهِ خَمْسُ خِصَالٍ : فِيهِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِيهِ أُهْبِطَ آدَمُ إِلَى الْأَرْضِ ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْعَبْدُ فِيهَا إِلَّا آتَاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ ، وَمَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ ، وَلَا سَمَاءٍ ، وَلَا أَرْضٍ ، وَلَا رِيحٍ ، وَلَا جَبَلٍ ، وَلَا بَحْرٍ إِلَّا وَهُمْ مُشْفِقُونَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَنْ تَقُومَ فِيهِ السَّاعَةُ " .سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں جمعہ کے دن کے بارے میں بتائیے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں پانچ خصلتیں ہیں: اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا گیا، اور اسی دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو وفات دی؛ اور اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اس میں اللہ سے جو کچھ مانگے اللہ اسے عطا فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کا سوال نہ کرے؛ اور اسی دن قیامت قائم ہوگی؛ اور کوئی مقرب فرشتہ، کوئی آسمان، کوئی زمین، کوئی ہوا، کوئی پہاڑ اور کوئی سمندر ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے اس بات پر خوف زدہ نہ ہو کہ کہیں اس میں قیامت قائم نہ ہو جائے۔“
• عمرو بن شرحبيل بن سعيد بن سعد بن عبادة الأنصاري مقبول، من السادسة (س). وفي الأصل و(ن) "عمرو بن سعيد بن شرحبيل" خطأ.
• وأبوه شرحبيل بن سعيد مقبول. من الخامسة (س).