حدیث نمبر: 2712
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُقَيْلٍ - وَفِي رِوَايَةِ الْفَقِيهِ : عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ - أَوْ قَالَ : خَارِجَةَ - عَنْ أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سَيِّدُ الْأَيَّامِ وَأَعْظَمُهَا عِنْدَ اللَّهِ ، وَأَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَى ، وَفِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ : خَلَقَ اللَّهُ فِيهِ آدَمَ ، وَفِيهِ أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ إِلَى الْأَرْضِ ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ الْعَبْدُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ حَرَامًا ، وَمَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ ، وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ ، وَلَا جِبَالٍ ، وَلَا بَحْرٍ إِلَّا وَهُمْ مُشْفِقُونَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَنْ تَقُومُ فِيهِ السَّاعَةُ " .
ترجمہ

سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور اللہ کے نزدیک ان میں سب سے عظیم ہے، اور اللہ کے نزدیک یومِ الفطر اور یومِ الاضحیٰ سے بھی زیادہ عظمت والا ہے۔ اس میں پانچ خصلتیں ہیں: اللہ تعالیٰ نے اسی دن آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اسی دن آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا، اور اسی دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو وفات دی؛ اور اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اس میں جو کچھ مانگے اللہ اسے عطا فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ حرام چیز نہ مانگے؛ اور کوئی مقرب فرشتہ، کوئی آسمان، کوئی زمین، کوئی پہاڑ اور کوئی سمندر ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے اس بات پر خوف زدہ نہ ہو کہ کہیں اس میں قیامت قائم نہ ہو جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصلاة / حدیث: 2712
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2973
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 1084) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن عقيل ضعيف, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 416 (سنن ابن ماجه 1084) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 395) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 1084، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15120، والبزار فى (مسنده) برقم: 3738، والطبراني فى (الكبير) برقم: 4511، 4512، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3855»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 1084
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن يزيد بن جارية الأنصاري، أبوعمد المدني (م ٩٣ هـ). أخو عاصم بن عمر لأمه. يقال: ولد في حياة النبي صلى الله عليه وسلم (خ-٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1084 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جمعہ کی فضیلت کا بیان۔`
ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ عظمت والا دن ہے، اس کا درجہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر سے بھی زیادہ ہے، اس کی پانچ خصوصیات ہیں: اللہ تعالیٰ نے اسی دن آدم کو پیدا فرمایا، اسی دن ان کو روئے زمین پہ اتارا، اسی دن اللہ تعالیٰ نے ان کو وفات دی، اور اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی اللہ سے مانگے اللہ تعالیٰ اسے دے گا جب تک کہ حرام چیز کا سوال نہ کرے، اور اسی دن قیامت آئے گی، جمعہ کے دن ہر مقرب فرشتہ،۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1084]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ حدیث سنداً ضعیف ہے۔
تاہم مذکورہ روایت کے بعض الفاظ یعنی’’اس میں پانچ باتیں ہیں۔
۔
۔
سے آخر تک‘‘ کی دیگر صحیح شواہد سے تایئد وتوثیق ہوتی ہے۔

(2)
حضرت آدم ؑ کی تخلیق انسانوں پر اللہ کا عظیم احسان ہے۔
کیونکہ ہم سب انہی کی اولاد ہیں۔
اور انسان ہونے کی حیثیت سے تمام مخلوقات سے افضل ہیں۔
بشرط یہ کہ ایمان اور عمل صالح کی دولت حاصل ہو۔

(3)
اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو پیدا کرنے سے پہلے فرمایا تھا۔
﴿إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً﴾ (البقرۃ۔ 30)
’’میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔‘‘
 حضرت آدم ؑ کا زمین پر نزول اس خلافت ارضی کے وعدہ کی تکمیل تھی۔
اس دنیا کی زندگی میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ موقع عنایت فرمایا ہے۔
کہ ہم نیک اعمال کرکے اللہ کا قرب اور بلند درجات حاصل کرلیں۔
اس لحاظ سے حضرت آدم ؑ کا زمین پر اترنا بھی ہم پر اللہ کا بہت بڑا احسان ہے۔

(4)
مومن کے لئے وفات بھی اللہ کااحسان ہوتی ہے۔
کیونکہ موت کا مرحلہ طے ہونے پر ہی دنیا کی آزمائش کی مد ت ختم ہوتی ہے۔
اور نیکیوں کےانعامات حاصل ہونے کا وقت آتا ہے۔
جنت میں داخلہ اور اللہ عزوجل کی زیارت موت کے بعد ہی ممکن ہے۔
حضرت آدم ؑ کے لئے جمعے کا دن اس لئے اہم تھا۔
کہ اس دن وہ فوت ہوکر جنت میں پہنچ گئے۔
اور ہمارے لئے اس کی یہ اہمیت ہے کہ ہمارے جد امجد پر اللہ کا یہ احسان جمعے کے دن ہوا۔

(5)
جمعے کے دن کا ایک شرف یہ بھی ہے۔
کہ اس میں دعا کی قبولیت کا ایک خصوصی وقت موجود ہے۔
جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی کےلئے مومن جو کچھ چاہے مانگ سکتا ہے۔
اور حاصل کرسکتا ہے۔

(6)
جمعے کی اس خاص گھڑی کے تعین میں علمائے کرام کے مختلف اقوال ہیں۔
صحیح مسلم کی ایک حدیث کے مطابق وہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے سے نماز ختم ہونے تک کے عرصے میں ہے۔ (صحیح مسلم، الجمعة، باب فی الساعة التي فی یوم الجمعة، حدیث: 853)
ایک دوسری حدیث کے مطابق وہ عصر اور مغرب کے درمیان دن کی آخری ساعت ہے۔ (سنن أبی داؤد، الصلاۃ، أبواب الجمعة، باب الإجابة أیة ساعة ھي فی یوم الجمعة، حدیث: 1048)
یعنی اگر پورے دن کے بارہ حصے کیئے جایئں۔
تو آخری حصہ دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔

(7)
قیامت کا دن اللہ کی رحمت کا دن ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ مجرموں اور گناہ گاروں کو سزا ملنے کا دن بھی ہے۔
اس دن بہت سے ہولناک واقعات پیش آنے والے ہیں۔
اس احساس کی وجہ سے تمام مخلوق جمعے کے دن خوف زدہ رہتی ہے کہ شاید یہی جمعہ قیامت کا دن ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1084 سے ماخوذ ہے۔