ریاض الصالحین — حدیث نمبر 278

باب: عورتوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت کا بیان

باب الوصية بالنساء

حدیث نمبر: 278
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أكْمَلُ المُؤمِنِينَ إيمَانًا أحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وخِيَارُكُمْ خياركم لِنِسَائِهِمْ». رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایمان کے لحاظ سے سب سے کامل مومن وہ ہیں جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والے ہیں، اور تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لیے بہترین ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 278
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح (أبو داود 4682) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (3264، 5101), أخرجه الترمذي (1162 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (4682)، والترمذي (1162)، ورواية أبي داود اقتصرت على الجزء الأول من الحديث.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1162 | سنن ابي داود: 4682 | معجم صغير للطبراني: 713 | رياض الصالحين: 627

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4682 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے بہتر اخلاق والا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4682]
فوائد ومسائل:
(أخلاق‘خلق) کی جمع ہے خا اور لام كے پیش کے ساتھ۔
اور اس سے مراد انسان کی عادات اور اعمال ہیں، عمدہ عادات کو ایمان کا کمال کہا گیا ہے۔
جس شخص کی عادات اور دوسروں کے ساتھ معاملات غلط ہوں وہ اتنا ہی ایمان میں ناقص ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4682 سے ماخوذ ہے۔